ہیڈلائنز


بھارت مقبوضہ کشمیر میں جارحیت میں ملوث اہلکاروں کیخلاف کارروائی کرے، پاکستان

Written by | روزنامہ بشارت

اسلام آباد: پاکستان نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کے ہاتھوں نہتے کشمیریوں کی شہادت پر بھارتی ہائی کمشنر کو دفتر خارجہ طلب کرکے شدید احتجاج کیا۔ تفصیلات کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کے مظالم اور بربریت کے خلاف پاکستان نے شدید احتجاج کیا ہے اور اس ضمن میں بھارتی ہائی کمشنر کو دفتر خارجہ طلب کیا گیا۔ سیکریٹری خارجہ اعزاز چوہدری نے بھارتی ہائی کمشنر کو مقبوضہ کشمیر میں بے گناہ کشمیریوں کی شہادتوں پر پاکستان کے شدید تحفظات سے آگاہ کیا اور احتجاجی مراسلہ بھی ان کے حوالے کیا۔ اس موقع پر سیکریٹری خارجہ کا کہنا تھا کہ بھارتی فوج نے مقبوضہ وادی میں پر امن مظاہرین پر فائرنگ کی جس سے 30 کشمیری شہید اور 300 سے زائد زخمی ہوئے۔ انہوں نے کہا کہ برہان وانی سمیت معصوم لوگوں کی شہادت انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی ہے، بھارتی فوج کی جارحیت کسی صورت قبول نہیں، بھارتی حکومت معصوم کشمیریوں کا قتل عام بند کرے۔ ان کا کہنا تھا کہ  کشمیریوں پر طاقت کا استعمال ماورائے عدالت قتل کے مترادف ہے، بھارت اس جارحیت میں ملوث اہلکاروں کے خلاف کارروائی کرے۔ واضح رہےکہ بھارتی فوج کے ہاتھوں تحریک آزادی کے نوجوان کمانڈر برہان مظفر وانی کی شہادت کے بعد مقبوضہ وادی میں احتجاجی لہر زور پکڑ گئی ہے جب کہ قابض فوج کی بربریت میں اب تک 30 کشمیری شہید ہوچکے ہیں۔

Clear

27°C

اسلام آباد

Clear
Humidity: 80%
Wind: N at 6.44 km/h
Saturday 25°C / 30°C Thunderstorms
Sunday 23°C / 29°C Thunderstorms
Monday 22°C / 28°C Thunderstorms
Tuesday 23°C / 28°C Thunderstorms
Wednesday 23°C / 28°C Thunderstorms
Thursday 22°C / 26°C Thunderstorms
Friday 21°C / 26°C Thunderstorms

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ