ہیڈلائنز


عمران خان نے تیسری شادی کی خواہش ظاہر کردی

Written by | روزنامہ بشارت

اسلام آباد: تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہاہےکہ طلاق ایک تلخ ترین تجربہ ہوتا ہے۔ انھوں نے کبھی اپنی بیوی کو دھوکانہیں دیا۔ عمران خان نے اعتراف کیاکہ وہ تیسری شادی کے لیے پہلے سے زیادہ ذہنی طورپر تیار ہیں مگر اس بندھن میں انھیں اب محتاط رہنا ہوگا۔ بھارتی میڈیا کو دئیے گئے ایک انٹرویومیں عمران خان نے کہاکہ 63 برس کی عمر کے دوران وہ صرف 10 سال شادی شدہ رہے۔ وہ شادی کے بندھن کے بھرپورقائل ہیں۔عمران خان کا کہنا تھا کہ غیر شادی شدہ حیثیت میں انھوں نے بھرپور زندگی گزاری۔ اس طرح کی زندگی کاہرکوئی خواہش مند ہوتا ہے۔عمران خان کا کہنا تھا کہ ان کی زندگی کی سب سے بہترین خوشی اپنے لڑکوں کو جوان ہوتے دیکھنا ہے۔ انھوں نے بتایا کہ جب ان کے بچے پیدا نہیں ہوئے تھے اور طلاق سے کچھ عرصہ پہلے تک کا عرصہ ان کی زندگی کے یادگار لمحات تھے۔انھوں نے مزید بتایا کہ جمائما خان کے لیے پاکستان میں رہنا دشوار تھا اور وہ پاکستان چھوڑکر نہیں جاسکتے تھے۔ عمران خان نے تسلیم کیا کہ ان کے جمائما سے بہت اچھے تعلقات ہیں۔ وہ جب بھی برطانیہ جاتے ہیں، ان کا قیام اپنی سابقہ ساس کے گھرہوتا ہے ۔ عمران خان کا کہنا تھاکہ جب ان کی جمائما سے طلاق ہوئی تو یہ ان کے لیے تکلیف دہ لمحہ تھا۔ عمران خان نے بتایا کہ وہ زندگی کو اس انداز میں دیکھتے ہیں جہاں

پہلی شادی سے متعلق عمران خان کامزید کہنا تھاکہ انھیں اس فیصلے پر کوئی پچھتاوا نہیں۔ افسوس وہاں ہوتا ہے جہاں آپ نے کوشش نہ کی ہو۔انھوں نے بتایا کہ جمائما اور انھوں نے شادی برقرار رکھنے کی بھرپورکوشش کی مگر وہ ایک بند گلی میں پہنچ چکے تھے۔ انھوں نے بتایا کہ کرکٹ کھیلنے کے دورمیں وہ شادی کے موضوع کو نظراندازکرتے تھے۔وہ جانتے تھے کہ کرکٹ اور شادی ایک ساتھ نہیں چل سکتی اور اس ہی لیے  ان کے کئی ہم عصروں کی ازدواجی زندگی مشکلات کا شکارہوئی۔ انھوں نے اعتراف کیا کہ دوسری شادی بھی ایک مشکل دور تھا۔ انھوں نے بتایا کہ جمائما سے طلاق کے بعد انھوں نے اس لیے فورا شادی نہیں کی کیوں کہ انھیں بچوں کے ماہر نفسیات نے بتایاتھاکہ طلاق سے زیادہ بچوں پر والدین کی دوسری شادی اثرانداز ہوتی ہے۔ بچے جب بڑے ہوئے تو انھوں نے شادی کرنے کا فیصلہ کیا مگر وہ فیصلہ ناکام ہوگیا۔ عمران خان نے بتایا کہ شادی کے بندھن میں جڑے رہنے کے دوران انھوں نے اپنی بیوی کو دھوکا نہیں دیا۔ کسی بھی عورت کے لیے تکلیف د بات یہ ہوتی ہے کہ اس کا شوہر کسی اور میں دلچسپی رکھے۔

عمران خان نے کہاکہ ہمت ہارنا ان کے خون میں نہیں۔ طلاق سے زیادہ مشکل قدم کچھ نہیں ہوسکتا۔ کسی انسان کو ہونے والے نقصان کا سب سے کٹھن مرحلہ یہ ہوتا ہے۔انھوں نے کہاکہ وہ تیسری شادی کرتے ہوئے محتاط رہیں گے۔عمران خان نے واضح کیا کہ وہ پہلے سے زیادہ اب شادی کے خواہش مند اور ذہنی طورپرآزاد ہیں۔مگر 60 برس کی عمر میں شادی کرنا 30 برس کی عمر میں شادی کرنے جیسا نہیں۔ انھوں نے مزید انکشاف کیا کہ اگر وہ تیسری شادی کریں گے تو ان کے بچے اس فیصلے کو قبول کریں گے ۔کیوں کہ بچوں کو علم ہے کہ وہ تنہا رہتے ہیں جو آسان طرز زندگی نہیں۔ انھوں نے یہ بھی بتایا کہ افسوس کی بات یہ ہے کہ ابھی تک کوئی ایسا نہیں جس سے وہ شادی کے خواہش مند ہوں۔

Clear

25°C

اسلام آباد

Clear
Humidity: 81%
Wind: NE at 6.44 km/h
Tuesday 22°C / 28°C Thunderstorms
Wednesday 23°C / 29°C Thunderstorms
Thursday 22°C / 27°C Thunderstorms
Friday 21°C / 24°C Thunderstorms
Saturday 22°C / 28°C Thunderstorms
Sunday 23°C / 28°C Thunderstorms
Monday 23°C / 28°C Sunny

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ