ہیڈلائنز


قومی اسمبلی اور سینیٹ کے اجلاس طلب کرنے کی سمری وزیراعظم کو ارسال

Written by | روزنامہ بشارت

اسلام آباد: وزارت پارلیمانی امور نے وزیر اعظم نواز شریف کو قومی اسمبلی اور سینیٹ کے اجلاس طلب کرنے کے لئے سمری ارسال کردی ہے۔ تفصیلات کے مطابق وزارت پارلیمانی امور نے وزیر اعظم نواز شریف کو قومی اسمبلی اور سینٹ کا اجلاس طلب کرنے کے لئے سمری ارسال کی ہے۔ سمری میں قومی اسمبلی کا اجلاس طلب کرنے کی تاریخ 18 جولائی جبکہ سینٹ کا اجلاس طلب کرنے کی تاریخ 8 اگست تجویز کی گئی ہے۔ واضح رہے کہ قانون کے مطابق وزیر اعظم قومی اسمبلی اور سینیٹ کے اجلاس بلانے کی سمری کو ایوان صدر بھجوانے کے پابند ہیں جب کہ سمری کو منظور کرکے منتخب ایوان کے اجلاس طلب کرنا صدر مملکت ممنون حسین کی آئینی ذمہ داری ہے۔

Clear

26°C

اسلام آباد

Clear
Humidity: 69%
Wind: E at 11.27 km/h
Saturday 25°C / 30°C Thunderstorms
Sunday 23°C / 29°C Thunderstorms
Monday 22°C / 28°C Thunderstorms
Tuesday 23°C / 28°C Thunderstorms
Wednesday 23°C / 28°C Thunderstorms
Thursday 22°C / 26°C Thunderstorms
Friday 21°C / 26°C Thunderstorms

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ