ہیڈلائنز


پاناما لیکس، اپوزیشن کو مذاکرات کی میز پر لانے کا ٹاسک اسحاق ڈار کے سپرد

Written by | روزنامہ بشارت

اسلام آباد:  وزیراعظم نواز شریف نے وزیر خزانہ اسحق ڈار کو ٹی او آرز کے معاملے پر اپوزیشن کو مذاکرات کی میز پر لانے کا ٹاسک دیدیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم نے اپوزیشن جماعتوں کو مذاکرات کی میز پر لانے کا ٹاسک اسحق ڈارکو دیا ہے جس میں مسلم لیگ کے سنئیر رہنما راجا ظفر الحق، وزیر اطلاعات پرویز رشید اور قومی اسمبلی میں مسلم لیگ(ن) کے چیف وہیپ شیخ آفتاب ان کی معاونت کرینگے۔ اپوزیشن سے مذاکرات میں مرکزی نقطہ مجوزہ تحقیقاتی کمیشن کے قیام کیلیے ٹی اوآرز کی تیاری ہی ہوگا اور فریقین وہیںسے بات چیت شروع کرینگے جہاں سے جون کے وسط میں ختم ہوئی تھی۔ قبل ازیں دونوں بڑی اپوزیشن جماعتیں پیپلز پارٹی اور تحریک انصاف پانامالیکس پر پارلیمانی کمیٹی کا بائیکاٹ کر چکے ہیں اور انھوں نے مسلم لیگ(ن) کی طرف سے شریف خاندان کو تحفظ دینے کی کوششوںکیخلاف سڑکوں پر احتجاج کی دھمکی بھی دے رکھی ہے۔ وزیر اعظم کی طرف سے اپوزیشن جماعتوں سے رابطوں کی ہدایت ملنے کے بعد اسحق ڈار نے اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ اور تحریک انصاف کے وائس چئیرمین شاہ محمود قریشی سے رابطہ کرکے پارلیمانی کمیٹی کے اجلاس میں شرکت کی درخواست کی ہے۔

Clear

18°C

اسلام آباد

Clear
Humidity: 41%
Wind: NNW at 11.27 km/h
Wednesday 20°C / 29°C Sunny
Thursday 20°C / 29°C Sunny
Friday 20°C / 29°C Sunny
Saturday 21°C / 29°C Sunny
Sunday 21°C / 27°C Sunny
Monday 19°C / 25°C Scattered thunderstorms
Tuesday 18°C / 25°C Sunny

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ