ہیڈلائنز


نواز شریف نریندرمودی کی دوستی کی خاطر مقبوضہ کشمیرمیں ظلم پر خاموش ہیں، بلاول بھٹو

Written by | روزنامہ بشارت

اسلام آباد: پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ وزیراعظم نواز شریف اپنے بھارتی ہم منصب نریندر مودی کی دوستی کی خاطر کشمیری عوام پر ہونے والے مظالم پر خاموش ہیں۔ بلاول بھٹوزرداری نے بھارتی فوج کی بربریت کے نتیجے میں 18 کشمیریوں کی شہادت پر مذمت کرتے ہوئے اپنے بیان میں کہا کہ وزیراعظم نواز شریف اور بھارتی ہم منصب نریندر مودی نے کشمیریوں کو نشانہ بنانے کی ایک جیسی حکمت عملی اپنا رکھی ہے تاہم پیپلزپارٹی کشمیریوں کے تحفظ کے لئے ہر ممکن اقدامات کرے گی۔ انہوں نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کا نوٹس لے اور بھارتی فوج کی جانب سے کشمیریوں پر ڈھائے جانے والے مظالم پر آواز بلند کرے۔ چیئرمین پیپلزپارٹی کا کہنا تھا کہ  نوازمودی دوستی نے کشمیر کاز کوناقابل تلافی نقصان پہنچایا، وزیراعظم نواز شریف بھارتی حکومت کو کشمیر میں قتل عام روکنے کے لئے سخت ردعمل دیں اور مودی سے دوستی اور کشمیر دشمن رويہ ترک کریں۔ ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نواز شریف نریندر مودی کی دوستی کی خاطر کشمیر میں ظلم پر خاموش ہیں، پیپلزپارٹی اپنے کشمیری بھائیوں کے لئے ہر پلیٹ فارم پر آواز بلند کرتی رہے گی۔

Clear

19°C

اسلام آباد

Clear
Humidity: 38%
Wind: NNW at 17.70 km/h
Wednesday 20°C / 29°C Sunny
Thursday 20°C / 29°C Sunny
Friday 20°C / 29°C Sunny
Saturday 21°C / 29°C Sunny
Sunday 21°C / 27°C Sunny
Monday 19°C / 25°C Scattered thunderstorms
Tuesday 18°C / 25°C Sunny

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ