ہیڈلائنز


عالمی برادری کے اتحاد سے ہی دہشتگردی کو شکست دی جاسکتی ہے، سرتاج عزیز

Written by | روزنامہ بشارت

اسلام آباد: مشیر خارجہ سرتاج عزیز کا کہنا ہے کہ عالمی برادری کے اتحاد سے دہشت گردی کو شکست دی جاسکتی ہے جب کہ دہشت گردی کے خلاف ملک کے دوسرے حصوں میں مربوط  کارروائیاں انتہائی کامیاب رہیں۔ سرکاری خبررساں ادارے کے مطابق اسلام آباد میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے وزیراعظم نوازشریف کے مشیر برائے خارجہ امور سرتاج عزیز نے کہا کہ وارسا میں اگلا نیٹو سربراہ اجلاس دہشت گردی کی لہر اور تنازعات کے تسلسل کے طویل پس منظر میں ہورہا ہے جب کہ پاکستان عالمی برادری کی طرف سے ہماری خدمات کے اعتراف کو سراہتا ہے۔ سرتاج عزیز کہا کہ گزشتہ ہفتے ترکی، عراق، افغانستان، بنگلادیش اور سعودی عرب میں حملے ہوئے جب کہ دہشت گردی پر قابو پانے کے لیے عالمی برادری کو متحد ہونا پڑے گا کیوں کہ عالمی برادری کے اتحاد سے ہی دہشت گردی کو شکست دی جاسکتی ہے ۔مشیر خارجہ نے کہا کہ شمالی وزیرستان میں آپریشن ضرب عضب اور دہشت گردی کے خلاف ملک کے دوسرے حصوں میں مربوط  کارروائیاں انتہائی کامیاب رہی ہیں اور ان کارروائیوں کے نتیجے میں کامیابی کے ثمرات پاکستان کے عوام تک پہنچنا شروع ہوگئے ہیں۔

Clear

27°C

اسلام آباد

Clear
Humidity: 80%
Wind: N at 6.44 km/h
Saturday 25°C / 30°C Thunderstorms
Sunday 23°C / 29°C Thunderstorms
Monday 22°C / 28°C Thunderstorms
Tuesday 23°C / 28°C Thunderstorms
Wednesday 23°C / 28°C Thunderstorms
Thursday 22°C / 26°C Thunderstorms
Friday 21°C / 26°C Thunderstorms

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ