ہیڈلائنز


ایبٹ آباد، سیاحوں کی گاڑی کھائی میں جا گرنے سے 5 افراد جاں بحق، 11 زخمی

Written by | روزنامہ بشارت

ایبٹ آباد: ایبٹ آباد میں سیاحوں کی ویگن گہری کھائی میں گرنے سے 5 افراد جاں بحق جبکہ گیارہ زخمی ہو گئے۔ زخمیوں میں سے 4 کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔ ڈیرہ اسماعیل خان سے سیر کی غرض سے ایبٹ آباد کے سیاحتی مقام ٹھنڈیانی کا رخ کرنے والے سیاحوں کی بد نصیب ویگن گلیاں بنیاں کے مقام پر بے قابو ہوکر گہری کھائی میں جا گری۔ حادثے کے نتیجے میں 3 افراد موقع پر جبکہ 2 ہسپتال پہنچ کر دم توڑ گئے، جبکہ 11 افراد زخمی ہیں۔ جن میں سے 4 کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔ حادثے کے فوری بعد مقامی افراد نے اپنی مدد آپ کے تحت زخمیوں کو ایوب میڈیکل کمپلکس اور بے نظیر شہید ہسپتال منتقل کیا۔ ایوب میڈیکل کمپلکس کے ڈی ایم ایس ڈاکٹر عامر نے حادثہ کی فوری اطلاع پر ہسپتال میں ایمرجنسی نافذ کرتے ہوئے ایمبو لینسز کو جائے حادثہ پر روانہ کیا۔ جاں بحق افراد میں 2 خواتین غلام فاطمہ، کلثوم، بچوں میں حسن، عجوہ، جبکہ مردوں میں رضوان شامل ہے۔

Clear

25°C

اسلام آباد

Clear
Humidity: 68%
Wind: NNW at 11.27 km/h
Thursday 22°C / 30°C Scattered thunderstorms
Friday 22°C / 30°C Sunny
Saturday 24°C / 30°C Sunny
Sunday 22°C / 30°C Sunny
Monday 23°C / 30°C Sunny
Tuesday 24°C / 30°C Sunny
Wednesday 23°C / 30°C Thunderstorms

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ