ہیڈلائنز


دہشت گردوں کے خلاف آپریشن پوری قوت کے ساتھ جاری رہے گا، آرمی چیف

Written by | روزنامہ بشارت

راولپنڈی: پاک فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف کا کہنا ہے کہ اپنی سرزمین افغانستان کے خلاف استعمال کرنے کی اجازت نہیں دیں گے اور امید کرتے ہیں کہ افغان سرزمین بھی پاکستان کے خلاف استعمال نہیں ہونے دی جائے گی۔

ترجمان پاک فوج کی جانب سے جاری بیان کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل نے عید الفطر کا دن شمالی وزیرستان میں دہشت گردوں کے خلاف جاری آپریشن میں حصہ لینے والے فوجی جوانوں کے ساتھ گزارا، انہوں نے پاک فوج کے جوانوں اور افسران کے ہمراہ نماز عید ادا کی اور شوال اور دتہ خیل میں فوجی جوانوں سے ملاقاتیں کیں۔

 visited Waziristan.Eid prayer &met troops in Shawal & Dattakhel.commended morale&spirit of fighting on front lines 4 motherland-1

 

COAS;our nation&valiant Army have paid a huge price 4 eliminating terrorists,restoring peace in country.Wont let these sacrifices go waste-2

 

جنرل راحیل شریف نے اگلے محاذوں پر لڑنے والے جوانوں کے حوصلے اور عزم کو سراہتے ہوئے کہا کہ ہماری قوم اور بہادر فوج نے دہشت گردی سے چھٹکارا پانے کے لئے بہت بڑی قیمت چکائی ہے، جنہیں رائیگاں نہیں جانے دیں گے۔ دہشت گردوں کے خلاف آپریشن پوری قوت کے ساتھ جاری رہے گا، فاٹا سے دہشت گردوں کا خاتمہ کردیا ہے اب ملک بھر میں بھی ان کا پیچھا کریں گے۔

COAS;our nation&valiant Army have paid a huge price 4 eliminating terrorists,restoring peace in country.Wont let these sacrifices go waste-2

 

With FATA cleared and terrorists being chased across the country, we are determined not to allow them to return and reverse our gains-3

 

 said,As consolidation goes on &op dividends optimised for Pak-Afgn border region,Pak won't allow anyone to use its soil against Afgn-5

 

سربراہ پاک فوج کا کہنا تھا کہ پاک افغان سرحد پر امن اور استحکام اولین ترجیح ہے، دیرپا امن کے لیے بارڈر مینجمنٹ اور افغان مہاجرین کی باعزت واپسی نہایت اہم ہے، ہم افغانستان میں امن کے لیے مذاکراتی عمل کو جاری رکھنے کے لیے پرعزم ہیں اور اپنی سرزمین افغانستان کے خلاف استعمال کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔انہوں نے پاک فوج کے اعلی افسران، خفیہ اداروں اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو ہدایت کی کہ ایسا کرنے والوں کے خلاف سخت اقدامات کئے جائیں۔ ہم امید کرتے ہیں کہ کسی کو افغان سرزمین پاکستان کے خلاف استعمال بھی نہیں کرنے دی جائے گی۔

COAS;peace&stability along Pak-Afgn border remains our priority; towards which we will commit all our efforts-7

 

Border mgmt&dignified repatriation of Afgn refugees r important enablers 4 lasting peace.Our efforts 4 Peace in Afgn 've been acknowledged-8

 

While we are committed to facilitate recon process with sincerity,commitment&resolve, we expect non use of Afgn territory against Pak-9

 

Thunderstorms

23°C

اسلام آباد

Thunderstorms
Humidity: 84%
Wind: ENE at 11.27 km/h
Wednesday 23°C / 29°C Thunderstorms
Thursday 22°C / 27°C Thunderstorms
Friday 21°C / 24°C Thunderstorms
Saturday 22°C / 28°C Thunderstorms
Sunday 23°C / 28°C Thunderstorms
Monday 23°C / 28°C Sunny
Tuesday 23°C / 30°C Sunny

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ