ہیڈلائنز


پاکستان نے جدہ حملے کے پاکستانی خودکش حملہ آور سے متعلق تحقیقات شروع کردی

Written by | روزنامہ بشارت

اسلام آباد: سعودی عرب کے شہر جدہ میں امریکی قونصل خانے پر حملہ کرنے والے مبینہ خودکش بمبار عبداللہ گلزار کی پاکستانی شہریت کے حوالے سے تحقیقات شروع کردی گئیں۔ تفصیلات کے مطابق حکام نے جدہ میں امریکی قونصل خانے پر حملہ کرنے والے عبداللہ گلزار خان کی پاکستانی شہریت سے متعلق تحقیقات شروع کردیں تاہم تحقیقات سے قبل حکام نے کسی بھی قسم کا کوئی تبصرہ کرنے سے گریز کیا ہے جب کہ سعودی وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ عبداللہ گلزار گزشتہ 12 سال سے اپنی اہلیہ، بچوں اور والدہ کے ہمراہ سعودی عرب میں ہی مقیم تھا۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز سعودی عرب کے تین شہروں، مدینہ، جدہ اور قطیف میں 3 خودکش دھماکے ہوئے تھے جن میں سے جدہ میں ہونے والے دھماکے سے متعلق سعودی وزارت داخلہ نے خودکش بمبار کی شناخت ظاہر کرتے ہوئے اسے پاکستانی شہری قرار دیا تھا۔

Thunderstorms

23°C

اسلام آباد

Thunderstorms
Humidity: 92%
Wind: ENE at 17.70 km/h
Monday 23°C / 28°C Thunderstorms
Tuesday 23°C / 28°C Thunderstorms
Wednesday 23°C / 28°C Thunderstorms
Thursday 22°C / 27°C Thunderstorms
Friday 22°C / 26°C Thunderstorms
Saturday 20°C / 26°C Thunderstorms
Sunday 22°C / 27°C Thunderstorms

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ