ہیڈلائنز


بلاول کو کنٹینر پر بٹھانے سے پہلے عمران اُن سے سرے محل کا ضرور پوچھیں، چوہدری نثار

Written by | روزنامہ بشارت

اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثارعلی خان کا کہنا ہے کہ ملک میں کرپشن کے خلاف بات کرنا فیشن بن گیا ہے لیکن پیپلز پارٹی کے انڈر نائنٹین چیئرمین وزیراعظم نواز شریف کے ساتھ ساتھ اپنےوالدسے بھی اثاثوں سے متعلق پوچھیں۔ اسلام آباد میں پریس کانفرنس کے دوران چوہدری نثار علی خان نے کہا کہ ہم سے اثاثوں سے متعلق پوچھا جاتا ہے لیکن کبھی بلاول بھٹو زرداری سے برطانیہ ، امریکا، دبئی اور سوئس اکاؤنٹس سے متعلق بھی پوچھ لیں تو معاملہ حل ہوجائے گا۔ آصف زرداری اور بلاول بھٹو زرداری ملک کے واحد سیاسی قائد ہیں جنہوں نے کبھی اپنے اثاثے ظاہر نہیں کئے، جس دن انہوں نے اپنے اثاثے ظاہر کردیئے یہ سارا معاملہ ختم ہوجائے گا۔

وزیرداخلہ کا کہنا تھا کہ انہیں عمران خان اور بلاول بھٹو زرداری کے ایک ہی کنٹینر پر آنے پر  کوئی اعتراض نہیں عمران خان حکومت کے خلاف بلاول بھٹو زرداری کو ایک ہی کنٹینر میں بٹھانے سے پہلے ان سے سرے محل، ہیروں کے ہار، دبئی کے محلات اورسوئس اکاؤنٹس سے متعلق ضرور پوچھ لیں۔ آصف علی زرداری 5 سال تک صدر رہے لیکن انہوں نے ایک مرتبہ بھی اپنے اثاثے ظاہر نہیں کئے۔ انہوں نے کہا کہ آصف زرداری نے پرویز مشرف کے ساتھ این آر او کی آڑ میں اپنے خلاف مقدمات ختم کرانے کی کوشش کی اور جب سپریم کورٹ نے اس کے خلاف فیصلہ دیا تو اپنے دور حکومت میں اپنی مرضی کے چیئرمین نیب لگائے، آصف زرداری صرف یہ بتادیں کہ دبئی میں ان کے 3 محل کہاں سے آئے اور کیسے بنے، صرف چیخ وپکار اور ڈرامائی انداز سے تقریر کرنے سے مسائل حل نہیں ہوں گے، ہمیں سچ کہنا اور سچ سننا ہوگا، پیپلزپارٹی نے سندھ میں سرکاری تنخواہ پر ایک بندہ بھرتی کیا ہوا ہے جوروز میرے خلاف بیان دیتاہے۔

 

Clear

10°C

اسلام آباد

Clear
Humidity: 55%
Wind: NNW at 11.27 km/h
Thursday 11°C / 19°C Partly cloudy
Friday 11°C / 20°C Sunny
Saturday 13°C / 20°C Mostly sunny
Sunday 13°C / 20°C Partly cloudy
Monday 13°C / 18°C Sunny
Tuesday 10°C / 17°C Sunny
Wednesday 10°C / 17°C Sunny

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ