ہیڈلائنز


وزیراعظم نواز شریف اور آرمی چیف کی سعودی عرب میں دھماکوں کی شدید مذمت

Written by | روزنامہ بشارت

پاکستان کی سیاسی و عسکری قیادت نے سعودی عرب میں ہونے والے خود کش حملوں کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے انسانی جانوں کے ضیاع پر دلی افسوس اور دکھ کا اظہار کیا ہے۔ وزیراعظم نواز شریف نے اپنے پیغام میں کہا کہ پاکستانی حکومت اور عوام سعودی عرب میں دہشت گردی کے واقعات پرغم زدہ ہے، مشکل کی اس گھڑی میں پاکستان سعودی عوام کے ساتھ ہے، ہمارے دل اور دعائیں متاثرہ افراد اور اُن کے خاندان کےساتھ ہیں، دھماکے کے زخمی افراد کی جلد صحت یابی کی دعا کرتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ دہشت گردی سے نمٹنے کے لیے اجتماعی کوششوں کی ضرورت ہے، مسلم امہ اور عالمی برادری کو دہشت گردی کے خلاف متحد ہونا ہو گا۔ آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے بھی سعودی وزیر دفاع شہزادہ محمد بن سلمان کو ٹیلی فون کر کے سعودی عرب میں دھماکوں کی مذمت اور انسانی جانوں کے ضیاع پر اظہار افسوس کیا ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے متاثرہ سعودی خاندانوں سے اظہار ہمدردی کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں سعودی بھائیوں کے ساتھ ہیں۔

Clear

11°C

اسلام آباد

Clear
Humidity: 57%
Wind: NW at 11.27 km/h
Tuesday 10°C / 18°C Sunny
Wednesday 10°C / 18°C Sunny
Thursday 10°C / 19°C Partly cloudy
Friday 12°C / 20°C Partly cloudy
Saturday 13°C / 18°C Partly cloudy
Sunday 13°C / 17°C Partly cloudy
Monday 12°C / 16°C Sunny

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ