ہیڈلائنز


راولپنڈی میں گھر سے میاں بیوی اور دو بیٹیوں کی لاشیں برآمد

Written by | روزنامہ بشارت

راولپنڈی: پولیس کو اڈیالہ روڈ پر واقع ایک گھر سے میاں بیوی اور ان کی  2 بیٹیوں کی لاشیں ملی ہیں جنہیں فائرنگ کرکے قتل کیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق راولپنڈی کے اڈیالہ روڈ پر ڈھوک پہاڑیاں میں اہل علاقہ کی اطلاع پر پولیس نے ایک گھر میں کارروائی کرتے ہوئے 4 لاشیں برآمد کرلیں جنہیں گولیاں مار کر ہلاک کیا گیا ہے۔ پولیس نے لاشوں کو قریبی اسپتال منتقل کردیا ہے۔ پولیس کے مطابق مرنے والے میاں بیوی اور ان کی دو بچیاں ہیں۔ جن کی شناخت گھر کے سربراہ شیر افضل اور اس کی اہلیہ آسیہ سے ہوئی ہے جبکہ ان کی بیٹیوں میں 18 سالہ شیما بی بی اور 14 سالہ عیزہ بی بی شامل ہیں۔ گھر سے ملنے والے شواہد کی روشنی میں  واقعے کی تحقیقات شروع کردی گئی ہے ، لاشوں کی پوسٹ مارٹم رپورٹ اور مقتولین کے عزیز و اقارب سے تفتیش کے بعد واقعے کی وجوہات اور ملزمان کا تعین ہوسکے گا۔

Clear

26°C

اسلام آباد

Clear
Humidity: 85%
Wind: NNE at 6.44 km/h
Wednesday 23°C / 29°C Thunderstorms
Thursday 23°C / 28°C Thunderstorms
Friday 22°C / 25°C Thunderstorms
Saturday 21°C / 27°C Thunderstorms
Sunday 22°C / 29°C Thunderstorms
Monday 22°C / 28°C Sunny
Tuesday 23°C / 28°C Thunderstorms

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ