ہیڈلائنز


حج کرپشن کیس، سابق وفاقی وزیر حامد سعید کاظمی کی درخواست ضمانت مسترد

Written by | روزنامہ بشارت

اسلام آباد: ہائی کورٹ نے سابق وفاقی وزیر مذہبی امور حامد سعید کاظمی کی عید سے قبل ضمانت کی درخواست مسترد کردی۔ تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ انور خان کاسی نے سابق وفاقی وزیر حامد سعید کاظمی کی جانب سے دائر درخواست پر فیصلہ سناتے ہوئے ان کی درخواست ضمانت مسترد کردی۔ واضح رہے کہ اسپیشل جج سینٹرل نے حج کرپشن کیس میں سابق وفاقی وزیر حامد سعید کاظمی کو 12 برس قید کی سزا سنائی تھی جسے انھوں نے اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنج کرتے ہوئے ضمانت کی درخواست کی تھی جب کہ عدالت نے درخواست پر فیصلہ 29 جون کو محفوظ کر لیا تھا۔

Clear

26°C

اسلام آباد

Clear
Humidity: 85%
Wind: NNW at 6.44 km/h
Thursday 24°C / 28°C Thunderstorms
Friday 22°C / 26°C Thunderstorms
Saturday 21°C / 27°C Thunderstorms
Sunday 22°C / 28°C Thunderstorms
Monday 22°C / 29°C Thunderstorms
Tuesday 23°C / 29°C Sunny
Wednesday 23°C / 29°C Thunderstorms

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ