ہیڈلائنز


بلاول اور ایان علی کی ٹکٹیں خریدنے والی ایک ہی شخصیت

Written by | روزنامہ بشارت

اسلام آباد:  کرنسی سمگلنگ کیس میں پکڑی جانیوالی ماڈل ایان علی کے سیاسی جماعت کی قیادت سے رابطوں کی کڑیاں ملنے لگی ہیں اور اب انکشاف ہواہے کہ سابق صدر آصف علی زرداری کے دست راست انورمجید کے اکاﺅنٹ سے ایان علی کے سفری اخراجات اداکیے جاتے رہے ، اسی اکاﺅنٹ سے بلاول زرداری کے ٹکٹ بھی خریدے جاتے ہیں ، یہ انکشاف نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں رﺅوف کلاسرا اور عامر متین نے کیا۔

اس ضمن میں ایان علی کے وکیل اور پیپلزپارٹی کے رہنماءسردار لطیف کھوسہ نے ٹریول ایجنٹ سے کہانی جوڑنے کی کوشش کی لیکن ناکام رہے اور پھر بتایاکہ ایان علی کے سفری اخراجات سے ان کا کوئی تعلق نہیں ، وہ صرف وکالت کرتے ہیں اور ٹکٹوں کے سیکریٹری نہیں ۔

یاد رہے کہ ایف آئی اے نے بھی سیاسی جماعت کے متعلقہ لوگوں سے پوچھ گچھ کے لیے وزارت خزانہ سے اجازت مانگ لی ہے اور ان معاملات کی چھان بین شروع کردی گئی 

Cloudy

8°C

اسلام آباد

Cloudy
Humidity: 75%
Wind: NNW at 11.27 km/h
Friday 5°C / 13°C Sunny
Saturday 5°C / 14°C Sunny
Sunday 7°C / 16°C Partly cloudy
Monday 10°C / 18°C Mostly cloudy
Tuesday 12°C / 18°C Mostly sunny
Wednesday 12°C / 17°C Sunny
Thursday 10°C / 17°C Sunny

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ