ہیڈلائنز


فلسطین پر اسرائیلی بربریت : قبلہ اول کی آزادی کے لیے عالم اسلام کو متحد ہونا ہو گا،علامہ راجہ ناصر عباس

Written by | روزنامہ بشارت

 مجلس وحدت مسلمین پاکستان اور آئی ایس او کے زیر اہتمام یوم القدس کی مرکزی ریلی کا آغازامام بارگاہ اثنا عشری G6/2 سے ہوا جس کی قیادت مجلس وحدت مسلمین کے سربراہ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کی۔ریلی میں علامہ اعجاز بہشتی، علامہ اصغر عسکری ، علامہ عبد الخالق اسدی ،علامہ علی شیر انصاری ،علامہ ثمر عباس نقوی،علامہ عقیل خان بلوچ،علامہ علی اکبر کاظمی،علامہ ضیغم عباساور ملک اقرار سمیت دیگر مرکزی و صوبائی رہنما بھی موجود تھے۔ ریلی میں بڑی تعداد میں کارکنوں کی بڑی تعداد کے علاوہ خواتین اور بچوں نے بھی شرکت کی۔ یوم القدس کے مرکزی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے ایم ڈبلیو ایم کے سربراہ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کہا ہے کہ جو اسرائیل دجلہ و فرات تک اپنی سرحدیں پھیلانے کے خواب دیکھ رہا تھا اسے کربلائی فکر نے شکست سے دوچار کر دیا۔ہماری جدوجہد مظلوموں کی حمایت میں قرآنی حکم کی تائید ہے۔ ہم فلسطین ، بحرین ، شام، افغانستان سمیت دنیا بھر کے مظلوموں کے ساتھ ہیں۔ یوم القدس فداکاری، حریت اور بصیرت کا دن ہے۔ فلسطین پر اسرائیل بربریت اور قبل اول کی آزادی کے لیے عالم اسلام کو متحد ہونا ہو گا۔یہود و نصاری اپنے منافقانہ طرز عمل سے عالم اسلام کو دنیا بھر میں ذلت کا شکار کرنا چاہتے ہیں۔مسلم ممالک کے خلاف اتحاد بنانے کی بجائے مسلم حکمرانوں کو صیہونی مظالم کے خلاف اور قبلہ اول کی آزادی کے لیے متحد ہونے کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہا استعماری قوتیں زندگی کے ہر میدان میں عالم اسلام کو پسپا کرنے پر تُلی ہوئی ہیں۔فلسطین کے مسلم مکینوں کو ان کی املاک سے بے دخل کر کے مہاجر بنایا جا رہا ہے جب کہ باہر سے آکر آباد ہونے والے یہودی اس مسلم ریاست پر قابض ہو گئے ہیں۔اس مسلم ریاست کو یہودی تسلط سے چھڑانا امت مسلمہ کا اولین فریضہ ہے۔انہوں نے صیہونی مظالم پر شدید رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے بیت المقدس کی آزادی کے لیے امت مسلمہ کی مشترکہ جدوجہد کا مطالبہ کیا۔انہوں نے کہا کہ قبلہ اول پر اسرائیل کا غاصبانہ قبضہ امت مسلمہ کی قوت ایمانی پر کاری ضرب ہے۔عالم اسلام کو اپنے مقدسات کی حفاظت کو مقدم رکھنا چاہیے۔اس وقت عالم اسلام استعماری قوتوں کے نشانے پر ہے۔یہود و نصاری کے مفادات اور اہداف مشترک ہیں۔تاریخ کے اس نازک دور میں مسلمان حکمرانوں کو اعلی بصیرت اور دور اندیشی کا مظاہرہ کرنے کی ضرورت ہے۔اسرائیل نے فلسطین کے مسلمانوں پر عرصہ حیات تنگ کر رکھا ہے لیکن مسلمان ممالک اسرائیل کے اس جارحانہ طرز عمل کے خلاف کسی غیرمعمولی ردعمل کا اظہار کرنے کی بجائے اس کے ساتھ کاروباری رابطے استوار کرنے میں مصروف ہیں جو نا صرف اخلاقی تنزلی ہے بلکہ حکم ربانی سے بھی صریحاََ انحراف ہے۔اسرائیل کی بجائے مسلمان ممالک کے خلاف عرب ممالک کا اتحاد ان کی ترحیجات اور اہداف کو سمجھنے کے لیے کافی ہے۔انہوں نے کہا کہ امام خمینی کے حکم کے مطابق یوم القدس مظلوموں کی حمایت کا عالمی دن ہے۔ دنیا کا ہر ذی شعور جو ظلم کو انسانی تقاضوں کی توہین سمجھتا ہے وہ اس دن کی حمایت میں آواز بلند کرتا ہے۔یہی وجہ ہے کہ فلسطین کے مظلوم مسلمانوں اور بیت المقدس پر اسرائیلی جارحیت کے خلاف آج ملک بھر میں مجلس وحدت مسلمین کے زیر اہتمام مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے۔

Partly cloudy

28°C

اسلام آباد

Partly cloudy
Humidity: 73%
Wind: WNW at 11.27 km/h
Wednesday 23°C / 28°C Thunderstorms
Thursday 23°C / 28°C Thunderstorms
Friday 22°C / 26°C Thunderstorms
Saturday 21°C / 27°C Thunderstorms
Sunday 22°C / 29°C Thunderstorms
Monday 23°C / 29°C Sunny
Tuesday 23°C / 29°C Sunny

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ