ہیڈلائنز


ایان علی کے بیرون ملک دوروں کا خرچہ ایک بڑی سیاسی شخصیت اٹھاتی تھی ، شاہد مسعود کا دعویٰ

Written by | روزنامہ بشارت

اسلام آباد: معروف اینکر پرسن ڈاکٹر شاہد مسعود نے دعو یٰ کیا ہے کہ منی لانڈرنگ میں ملوث ماڈل گرل ایان علی کے بیرون ملک دوروں کا خرچہ ایک بڑی سیاسی شخصیت اٹھاتی تھی ،اب اس کیس کی تحقیقات جلد سامنے آنے والی ہے ۔ 
نجی نیوز چینل  کے پروگرام” لائیو ودشاہد مسعود“ میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تمام معاملات کو منطقی انجام تک جانا ہوتا ہے اور اب ایان علی کیس بھی اپنے منطقی انجام کو پہنچ رہا ہے ۔انہوںنے کہا کہ اعجاز چوہدری کی بیوہ سپریم کورٹ میںچلی گئی ہیں ،اب ایان علی کے حوالے سے مزید کیسز بھی سامنے آنے والے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ اب اس کیس کی تحقیقات بھی سامنے آنے والی ہے کہ ایان علی کی بیرون ملک دوروں کا بل کون دیتا تھا ۔ڈاکٹر شاہد مسعود نے دعویٰ کیا کہ ایان علی کے بیرون ملک دوروں کا بل ایک بڑی سیاسی شخصیت ادا کرتی تھی ۔انہوں نے کہا کہ ثبوت اتنے زیادہ ہیں کہ اب یہ معاملہ مزید خراب ہو گا ۔ان کا کہنا ہے کہ اب نواز شریف اور آصف زرداری کی ایک ملاقات ہوگی جس میں نواز شریف کہیں گے کہ نہ تمہارے معاملات ٹھیک ہیں اور نہ ہی میرے ۔انہوں نے کہا کہ اس ملاقات کے بعد آصف علی زرداری اور بلاول بھٹو کہا کھڑے ہوتے ہیں ،یہ اصل امتحان ہو گا

Clear

20°C

اسلام آباد

Clear
Humidity: 39%
Wind: NNW at 11.27 km/h
Wednesday 20°C / 29°C Sunny
Thursday 22°C / 29°C Sunny
Friday 22°C / 29°C Sunny
Saturday 21°C / 29°C Sunny
Sunday 21°C / 27°C Sunny
Monday 19°C / 25°C Scattered thunderstorms
Tuesday 18°C / 25°C Sunny

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ