ہیڈلائنز


عالمی برادری افغان مہاجرین کی واپسی اور دوبارہ آباد کاری کیلئے مدد کرے، پاکستان

Written by | روزنامہ بشارت

اسلام آباد: اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی کا کہنا ہے کہ عالمی برادری کو افغان مہاجرین مہاجرین کی وطن واپسی اور دوبارہ آبادکاری کے لئے پاکستان اور افغانستان کی مدد کرنی چاہیئے۔ اقوام متحدہ میں پاکستانی سفیر ڈاکٹر ملیحہ لودھی کا ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ قدرتی آفات کے نتیجے میں بے گھر ہونے والوں کی تعداد ساڑھے 6 کروڑ ہو چکی ہے،  آج دنیا کے مختلف حصوں میں ریکارڈ 13 کروڑ افراد کو انسانی ہمدردی کی امداد کی ضرورت ہے۔ انھوں نے کہا کہ عالمی برادری کو پاکستان کو مہاجرین کی طویل عرصہ میزبانی کوسراہنا چاہیے، مہاجرین کا مسئلہ حل کرنے کیلئے تنازعات کے حل کی ضرورت ہے۔ پاکستان کی مستقل مندوب کا کہنا تھا کہ عالمی برادری افغان مہاجرین کے مسئلے کو ترجیحی بنیادوں پر اہمیت دے اور مہاجرین مہاجرین کی وطن واپسی اور دوبارہ آبادکاری کے لئے پاکستان اور افغانستان کی مدد کرے۔

Clear

18°C

اسلام آباد

Clear
Humidity: 46%
Wind: NW at 11.27 km/h
Sunday 20°C / 27°C Mostly sunny
Monday 18°C / 26°C Sunny
Tuesday 18°C / 26°C Sunny
Wednesday 19°C / 27°C Sunny
Thursday 22°C / 27°C Sunny
Friday 21°C / 25°C Sunny
Saturday 22°C / 25°C Sunny

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ