ہیڈلائنز


حکومت کو پی سی او دور سے 21 صدی میں واپس لائیں گے، سپریم کورٹ

Written by | روزنامہ بشارت

اسلام آباد: سپریم کورٹ کا کہنا ہے کہ حکومت اب بھی پی سی او دور میں رہ رہی ہے لیکن ہم اسے پی سی او دور سے 21ویں صدی میں واپس لائیں گے۔ سپریم کورٹ میں ماگلہ ہلز پر درختوں کی کٹائی اور اسٹون کرشنگ کے حوالے سے از خود نوٹس کی سماعت جسٹس شیخ عظمت کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے کی۔ اس موقع پر جسٹس شیخ عظمت کا اپنے ریمارکس میں کہنا تھا کہ عدالتی فیصلوں پر عمل درآمد نہیں ہو رہا، وفاق اور صوبے عدالتی فیصلوں کو کمزور سمجھتے ہیں۔ عدالت عظمیٰ نے اسٹون کرشرز کی درخواست پر وفاق، پنجاب اور کے پی کے حکومت سے جواب طلب کرتے ہوئے کہا کہ حکومتیں سمجھتی ہیں ان کے اقدامات کو چیلنج نہیں کیا جا سکتا۔ عدالت نے مارگلہ ہلز نیشنل پارک کی 2013ء اورموجودہ سیٹلائٹ تصاویر طلب کر لیں اور جسٹس شیخ عظمت کا کہنا تھا کہ تصاویر دیکھ کر فیصلہ کریں گے کہ ذمہ داران کا کیا کرنا ہے۔ عدالت نے آئندہ سماعت پر متعلقہ ڈی پی اوز، ایس پیز، ایس ایچ اوز اور سی ڈی کے ممبر انوائرمنٹ کو طلب کرتے ہوئے کیس کی سماعت 20 جولائی تک ملتوی کردی۔

Thunderstorms

27°C

اسلام آباد

Thunderstorms
Humidity: 76%
Wind: ESE at 11.27 km/h
Friday 22°C / 27°C Thunderstorms
Saturday 21°C / 27°C Thunderstorms
Sunday 23°C / 29°C Thunderstorms
Monday 23°C / 29°C Thunderstorms
Tuesday 23°C / 29°C Thunderstorms
Wednesday 23°C / 28°C Thunderstorms
Thursday 23°C / 29°C Sunny

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ