ہیڈلائنز


شہید مریم مختار پر بننے والی فلم میں صنم بلوچ اداکاری کرتی نظر آئیں گی

Written by | روزنامہ بشارت

اسلام آباد: ٹی وی پر ماننگ شو ز کی میزبانی کے بعد اداکارہ صنم بلوچ پاک فضائیہ کی پہلی خاتون پائلٹ شہید مریم مختار پر بننے والی مختصر فلم کا حصہ بننے جارہی ہیں۔ مختلف پاکستانی چینلز سے نشر ہونے والے ڈراموں ’داستان ‘ ، ’کنکر ‘ اور درشہلوار‘ میں اپنی منفرد اداکاری سے مشہور ہونے والی باصلاحیت ادکارہ صنم بلوچ اب کیرئیر کا ایک اور سنگ میل عبور کر لیں گی۔ بہت جلد وہ ایک مختصر فلم میں اداکاری کرتی نظر آئیں گی۔ صنم بلوچ نے اپنے ٹی وی کیریئر کا آغاز ایک سندھی چینل کے مارننگ شو سے کیا تھا۔ یہ مختصر فلم پاک فضائیہ کی پہلی خاتون پائلٹ مریم مختار کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے بنائی جارہی ہے جو 2014 میں تربیتی پرواز کے دوران طیارہ گرنے کے باعث شہید ہو گئیں تھی۔ فلم نامور ہدایت کا سرمدکھوسٹ کی ہدایت کاری میں بنے گی۔ ڈرامے کی مصنف عمیرہ احمد ہیں جو اس سے قبل ’شہرذات‘ ڈرامہ بھی لکھ چکی ہیں۔ ’شہر ذات‘ میں ماہرہ خان نے اداکاری کے جوہر دکھائے تھے۔

Mostly clear

11°C

اسلام آباد

Mostly clear
Humidity: 73%
Wind: N at 11.27 km/h
Saturday 9°C / 18°C Sunny
Sunday 10°C / 18°C Sunny
Monday 10°C / 19°C Sunny
Tuesday 10°C / 18°C Sunny
Wednesday 9°C / 17°C Mostly sunny
Thursday 11°C / 17°C Mostly cloudy
Friday 12°C / 18°C Partly cloudy

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ