ہیڈلائنز


جمائما نے عمران خان سے علیحدگی کی وجہ بتادی

Written by | روزنامہ بشارت

اسلام آباد (ویب ڈیسک) تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کی سابقہ اہلیہ نے کچھ عرصہ قبل ایک جریدے کو دیئے گئے انٹرویو میں طلاق کی وجوہات بتائی تھیں جو حالیہ دنوں میں ایک مخصوص میڈیا گروپ کی سرخیوں کی زینت بن رہی ہیں۔

 

 تفصیلات کے مطابق جمائما خان نے برطانوی جریدے ’وینٹی فیئر‘ کو دیئے گئے انٹرویومیں بتایاتھاکہ ان کی طلاق کی وجہ پاکستان میں انہیں درپیش صحت کی بدترین صورتحال تھی، ساتھ ہی ان کے شوہر سیاسی کیریئر میں مصروف تھے جو رات دو بجے کے بعد ہی انہیں فون پر دستیاب ہوتے تھے۔جمائماخان نے بتایاتھاکہ وہ اور ان کے دو بچے بار بار بیمار ہوجاتے تھے اورعمران خان بیشتراوقات گھر سے باہر ہوتے تھے ،پاکستان میں صحت کے مسائل سنگین ہوچکے تھے ۔ ایک سوال کے جواب میں اُن کاکہناتھاکہ پاکستانی ثقافت کو اپنانے میں اُنہیں کوئی مسئلہ نہیں تھا۔

 

 عمران خان کے مخالف سمجھے جانیوالے پاکستان کے ایک بڑے اخباری گروپ نے لکھاہے کہ اسلام آباد میں دھرنے کے شرکاءسے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہاتھاکہ مولانافضل الرحمان اور نواز شریف کی طرف سے جمائما کو یہودی کہنے پر اُن کی طلاق ہوئی تھی جس کی جمائما خان خود پہلے ہی تردید کرچکی ہیں۔ اُس انٹرویو کی روشنی میں پاکستان میں صحت کی ابتر صورتحال اور عمران خان کی ملکی سیاست میں مصروفیات دونوں میں باہمی رضامندی سے علیحدگی کا باعث بنیں . تاہم یاد رہے کا یا کوئی ڈھکی چھپی بات نہیں کا حکومتی رویے نے بھی عمران خان کی ازدواجی زندگی پر منفی اثرات ڈالے.

 

Clear

28°C

اسلام آباد

Clear
Humidity: 77%
Wind: W at 11.27 km/h
Sunday 22°C / 29°C Thunderstorms
Monday 23°C / 28°C Thunderstorms
Tuesday 23°C / 28°C Thunderstorms
Wednesday 23°C / 28°C Thunderstorms
Thursday 22°C / 27°C Thunderstorms
Friday 22°C / 26°C Thunderstorms
Saturday 20°C / 26°C Thunderstorms

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ