ہیڈلائنز


پیپلزپارٹی نے وزیراعظم کی نااہلی کیلئے الیکشن کمیشن میں پٹیشن دائر کردی

Written by | روزنامہ بشارت

اسلام آباد: تحریک انصاف کے بعد پیپلزپارٹی نے وزیراعظم نواز شریف کی نااہلی کے لئے الیکشن کمیشن میں پٹیشن دائر کردی۔

روزنامہ بشارت کے مطابق پیپلزپارٹی کے سیکرٹری جنرل لطیف کھوسہ نے وزیراعظم نواز شریف، وزیراعلی پنجاب شہباز شریف، وزیرخزانہ اسحاق ڈار، رکن قومی اسمبلی حمزہ شہباز اور کیپٹن (ر) صفدر عباسی کی نااہلی کے لئے الیکشن کمیشن میں پٹیشن دائر کردی جب کہ اس سے قبل وزیراعظم کی نااہلی کے لئے تحریک انصاف نے بھی پٹیشن دائر کی تھی۔

پیپلزپارٹی نے اپنی پٹیشن میں موقف اختیار کیا ہے کہ وزیراعظم اور دیگر فریقین نے اپنے اثاثے غلط ظاہر کئے جب کہ وزیراعظم نے اپنے انکم ٹیکس گوشواروں میں غلط بیانی کی، پٹیشن میں مزید کہا گیا ہے کہ وزیراعظم کے صاحبزادوں کی جانب سے بیرون ملک بنائی گئی آف شور کمپنیوں کے لئے منی لانڈرنگ کے ذریعے ملک سے پیسہ باہر بھیجا گیا جو کہ جرم ہے جب کہ پٹیشن کے ساتھ تمام دستاویزی ثبوت بھی دیئے گئے ہیں۔

 

Partly cloudy

12°C

اسلام آباد

Partly cloudy
Humidity: 57%
Wind: NNW at 11.27 km/h
Sunday 11°C / 20°C Mostly sunny
Monday 11°C / 20°C Sunny
Tuesday 13°C / 18°C Partly cloudy
Wednesday 11°C / 20°C Sunny
Thursday 10°C / 20°C Sunny
Friday 11°C / 17°C Sunny
Saturday 12°C / 17°C Sunny

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ