ہیڈلائنز


وزیر اعظم اور 5 لیگی ارکان کیخلاف نااہلی ریفرنس تیار،پیپلزپارٹی الیکشن کمیشن میں دائر کریگی

Written by | روزنامہ بشارت
اسلام آباد : پاکستان پیپلزپارٹی نے وزیر اعظم سمیت پانچ مسلم لیگی رہنماؤں کی نااہلی کا ریفرنس تیار کر لیا پیپلزپارٹی کے سیکرٹری جنرل لطیف کھوسہ پیر کو الیکشن کمیشن میں ریفرنس دائر کریں گے ۔تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے بعد پیپلزپارٹی نے بھی وزیر اعظم کی نااہلی کے لئے الیکشن کمیشن کا دروازہ کھٹکھٹائی گی پیپلزپارٹی کے سیکرٹری جنرل لطیف کھوسہ پیر کے روز الیکشن کمیشن میں وزیر اعظم نواز شریف سمیت مسلم لیگ نواز کے پانچ رہنماؤں اسحاق ڈار ، شہباز شریف ، حمزہ شہباز اور کیپٹن( ر) صفدر کی نااہلی کے لئے ریفرنس دائر کریں گے ۔ پیپلزپارٹی کے سیکرٹری جنرل لطیف کھوسہ نے کہا کہ پیر کے روز پیپلزپارٹی کی جانب سے وزیر اعظم اور رہنماؤں کی نااہلی کے لئے الیکشن کمیشن میں ریفرنس دائر کریں گے ریفرنس میں موقف اختیار کیا جائے گا کہ وزیر اعظم نے اہلیہ اور بچوں کے غلط اثاثے ظاہر کئے اور وزیر اعظم نے انکم ٹیکس گوشواروں کی تفصیل جو الیکشن کمیشن میں 1985 سے جمع کروا رہے ہیں ان میں غلط بیان کی ہے ۔ وزیر اعظم اور ان کے ساتھیوں نے پیسہ منی لانڈرنگ کے ذریعے ملک سے باہر بھیجے جو قانوناً جرم ہے اور بینک ڈیفالٹ سے متعلق اسٹیٹ بنک کا خط بھی ریفرنس کا حصہ ہو گا انہوں نے کہا کہ ہم نے تمام ثبوت ریفرنس میں فراہم کر دیئے ہیں لہذا وزیر اعظم نواز شریف ، اسحاق ڈار ، شہباز شریف ، حمزہ شبہاز اور کیپٹن(ر) صفدر آئین کے آرٹیکل 62، 63 پر پورا نہیں اترے ۔ الیکشن کمیشن ان تمام افراد کی رکنیت ختم کر کے نااہل قرار دے ۔
Sunny

25°C

اسلام آباد

Sunny
Humidity: 71%
Wind: N at 11.27 km/h
Friday 25°C / 31°C Thunderstorms
Saturday 25°C / 30°C Thunderstorms
Sunday 22°C / 28°C Thunderstorms
Monday 22°C / 28°C Thunderstorms
Tuesday 23°C / 29°C Thunderstorms
Wednesday 23°C / 29°C Thunderstorms
Thursday 21°C / 27°C Thunderstorms

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ