ہیڈلائنز


اندرون و بیرون ملک موجود شکست خوردہ دہشتگرد اور ہمدرد بے چینی کا شکار ہیں: آرمی چیف

Written by | روزنامہ بشارت

راولپنڈی: آرمی چیف کا کہنا ہے کہ اندرون و بیرون ملک موجود شکست خوردہ دہشتگرد اور ہمدرد بے چینی کا شکار ہیں۔ پاک فوج کے ترجمان ادارے آئی ایس پی آر کی جانب سے فراہم کردہ تفصیلات کے مطابق آرمی چیف راحیل شریف نے نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی کا دورہ کیا۔ آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ضرب عضب میں پاکستانی قوم دنیا کی سب سے زیادہ سخت جان قوم بن کر ابھری ہے۔ اندرون و بیرون ملک موجود شکست خوردہ دہشتگرد اور ہمدرد بے چینی کا شکار ہیں۔ شکست خوردہ دہشت گرد آسان اہداف کونشانہ بنا رہے ہیں۔ بحیثیت قوم ثابت قدمی سے دہشتگردوں کے خاتمے کا قومی مقصد حاصل کرنا ہے۔ آرمی چیف کا کہنا تھا کہ جنگیں لڑنے کا طریقہ کار تیزی سے بدل رہا ہے۔ دشمن دہشتگردی سے ہمارے ملک کو عدم استحکام کا شکار کرنا چاہتے ہیں۔ دشمن کےعزائم ناکام بنانے کیلیے پوری طرح متحد، پرعزم اور تیار ہیں۔ آرمی چیف کا مزید کہنا ہے کہ پاکستان دوسرے ممالک کے خلاف پراکسی کے استعمال کی مخالفت کرتا ہے۔ جبکہ کسی بھی ملک کو اپنے خلاف پراکسی کے استعمال کی بھی اجازات نہیں دینگے۔

Clear

8°C

اسلام آباد

Clear
Humidity: 54%
Wind: E at 17.70 km/h
Thursday 8°C / 17°C Partly cloudy
Friday 10°C / 17°C Sunny
Saturday 10°C / 19°C Sunny
Sunday 9°C / 18°C Sunny
Monday 11°C / 15°C Sunny
Tuesday 8°C / 15°C Partly cloudy
Wednesday 6°C / 10°C Rain

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ