ہیڈلائنز


مفتی عبدالقوی کو قندیل کیساتھ سیلفی مہنگی پڑگئی، رویت ہلال کمیٹی کی رکنیت معطل

Written by | روزنامہ بشارت

اسلام آباد: مفتی عبدالقوی کو ماڈل قندیل بلوچ کے ساتھ سیلفی لینا مہنگی پڑ گئی اور ان کی رویت ہلال کمیٹی کی رکنیت معطل کر دی گئی۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر مذہبی امور سردار یوسف نے مفتی عبدالقوی کی قندیل بلوچ کے ساتھ سیلفی کا نوٹس لیتے ہوئے ان کی رویت ہلال کمیٹی کی رکنیت معطل کردی ہے جس کے بعد مفتی عبدالقوی شوال کا چاند دیکھنے کے لئے رویت ہلال کمیٹی کے اجلاس میں شرکت نہیں کر سکیں گے۔ اس کے علاوہ سردار یوسف نے مفتی عبدالقوی کی علمائے مشائخ کونسل کی رکنیت بھی معطل کردی ہے۔ وزارت مذہبی امور نے علمائے مشائخ کونسل سے اس حوالے سے رائے بھی طلب کر لی ہے کہ مفتی عبدالقوی اور قندیل بلوچ کی منظر عام پر آنے والی تصاویر کے بعد مفتی عبدالقوی رویت ہلال کمیٹی کا حصہ رہ سکتے ہیں یا نہیں۔ واضح رہے کہ 2 روز قبل مفتی عبدالقوی نے اپنے متنازع بیانات اور تصاویر کی وجہ سے مشہور ماڈل قندیل بلوچ کے ساتھ سیلفیاں بنوائی تھیں جس کے بعد سے انھیں الیکٹرانک اور سوشل میڈیا پر شدید تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

Mostly clear

10°C

اسلام آباد

Mostly clear
Humidity: 72%
Wind: NNW at 11.27 km/h
Sunday 10°C / 18°C Sunny
Monday 10°C / 19°C Sunny
Tuesday 10°C / 18°C Sunny
Wednesday 9°C / 17°C Mostly sunny
Thursday 11°C / 17°C Mostly cloudy
Friday 12°C / 18°C Partly cloudy
Saturday 12°C / 17°C Partly cloudy

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ