ہیڈلائنز


ہماری حدود میں امریکی ڈرون حملہ ملک کی خود مختاری پر حملہ ہے، پاکستان

Written by | روزنامہ بشارت

نیو یارک: اقوام متحدہ میں پاکستانی کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی کا کہنا ہے کہ افغانستان کے مسائل کو حل کرنا وہاں کی حکومت کی ذمے داری ہے اس لئے وہ اپنے مسائل خود حل کرے اور دوسروں کو ملوث کرنا بند کرے۔ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں افغانستان کی صورتحال پر اجلاس کے دوران خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر ملیحہ لودھی نے کہا کہ پاکستان نےدہشت گردی کےخلاف بےشمار قربانیاں دی ہیں ،عالمی برادری پاکستان کی قربانیوں اعتراف کرتی ہے، افغانستان کے مسائل کو حل کرنا افغان حکومت کی ذمے داری ہے۔افغانستان اپنے مسائل خود حل کرے، دوسروں کو ملوث کرنا بند کرے۔ پاکستان کی مستقل مندوب نے کہا کہ افغانستان میں 15 سال تک طاقت کے بل بوتے پر صورت حال بہتر کرنے کی کوششیں کی گئیں لیکن وہ بری طرح ناکام ہوئی، فوجی اقدام سے افغانستان سمیت خطےکی صورتحال غیرمستحکم ہوگی جس سے گریزکرنا بہتر ہے۔ افغانستان میں دیرپا امن بات چیت کےذریعے ہی ممکن ہے لیکن مذاکرات کے ذریعے مسائل حل کرنےکی پاکستانی کوششوں کو سبو تاژکیا گیا۔ پاکستان کی حدود میں ڈرون حملہ ملک کی خودمختاری پرحملہ ہے۔ ڈرون حملے نے مذاکرات کی صورتحال کو بھی خراب کیا۔ اس حملے نے بہت سے اہم سوالات کو جنم دیا ہے کہ عالمی برادری افغانستان کےمسئلہ کا مذاکرات سے حل چاہتی ہے یا فوجی کارروائی سے۔ ڈاکٹر ملیحہ لودھی نے مزید کہا کہ پاکستان کسی کی بھی جانب سے خودمختاری اورسالمیت کی خلاف ورزی برداشت نہیں کرے گا، افغان حکومت اپنے ملک میں پناہ لینے والے دہشت گردوں کوپاکستان کے حوالے اور ان کی محفوظ پناہ گاہیں ختم کرے۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ 3 دہائیوں سے پاکستان میں 30 لاکھ افغان مہاجرین موجود ہیں، پاکستان کی جانب سے افغانستان سے ملحقہ سرحد پر لوگوں کی آمد و رفت کو مربوط بنانے کے عمل کو غیرقانونی کہنا کسی صورت مناسب نہیں۔ سرحد پر مؤثراور منظم کنٹرول سے ہی دہشت گردوں کی آمدورفت روکی جاسکتی ہے۔

Sunny

28°C

اسلام آباد

Sunny
Humidity: 38%
Wind: SSE at 11.27 km/h
Friday 21°C / 28°C Sunny
Saturday 20°C / 29°C Sunny
Sunday 21°C / 28°C Sunny
Monday 21°C / 27°C Sunny
Tuesday 18°C / 26°C Sunny
Wednesday 19°C / 27°C Sunny
Thursday 20°C / 25°C Sunny

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ