ہیڈلائنز


بھارت این ایس جی کی رکنیت کیلئے ذمہ دار ملک ہونے کا ڈرامہ رچا رہا ہے، ناصر اسلم جنجوعہ

Written by | روزنامہ بشارت

اسلام آباد: قومی سلامتی کے مشیر ناصر اسلم جنجوعہ نے کہا ہے کہ بھارت این ایس جی کی ممبر شپ کیلئے ذمہ دار ملک ہونے کا ڈرامہ رچا رہا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ امریکا چین سے مقابلے کے لئے بھارت کو طاقتور بنانا چاہتا ہے۔ اسلام آباد میں نیوکلئر سپلائی گروپ کے حوالے سے منعقدہ گول میز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے قومی سلامتی کے مشیر ناصر اسلم جنجوعہ کا کہنا تھا کہ امریکہ چین سے مقابلے کیلئے بھارت کو ہر لحاظ سے مضبوط بنانا چاہتا ہے جبکہ افغانستان میں امریکا کی موجودگی چین اور روس پر اپنا اثرو رسوخ برقرار رکھنے کے لئے ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ بھارت این ایس جی کی ممبرشپ کے لئے ذمہ دار ملک ہونے کا ڈرامہ رچا رہا ہے۔ اس سے قبل دفاعی تجزیہ نگار ماریہ سلطان نے نیوکلئر سپلائی گروپ کا پس منظر بیان کرتے ہوئے بتایا کہ بھارت کا ایٹمی پروگرام محفوظ نہیں ہے۔ گذشتہ دس سالوں میں کئی ایسے واقعیات ہوئے جن میں ایٹمی مواد چوری کر لیا گیا جبکہ پاکستان کے ایٹمی پروگرام کی حفاظت کے حوالے سے عالمی طاقیں بھی مطمئن ہیں۔

Thunderstorms

27°C

اسلام آباد

Thunderstorms
Humidity: 78%
Wind: W at 11.27 km/h
Monday 23°C / 28°C Thunderstorms
Tuesday 22°C / 28°C Thunderstorms
Wednesday 23°C / 29°C Thunderstorms
Thursday 22°C / 26°C Thunderstorms
Friday 21°C / 26°C Thunderstorms
Saturday 21°C / 27°C Thunderstorms
Sunday 23°C / 28°C Sunny

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ