ہیڈلائنز


نکاح سے متعلق الزمات بے بنیادہیں، قندیل بلوچ کی رویت ہلال کمیٹی میں شامل کرنے کی سفارش کروں گا،مفتی عبدالقوی

Written by | روزنامہ بشارت

اسلام آباد : ماڈل قندیل بلوچ نے کہاہے کہ مذہبی سکالرمفتی عبدالقوی نے میراچھوڑاہواسگریٹ اورمشروب بھی پیا،انہوں نے مجھے 18ویں نکاح کرنے کی آفرکی ،جبکہ مذہبی سکالرعبدالقوی نے کہاکہ قندیل بلوچ کے نکاح سے متعلق الزمات بے بنیادہیں،محترمہ سے مل کربہت خوشی ہوئی ،میں قندیل بلوچ کی رویت ہلال کمیٹی میں شامل کرنے کی سفارش کروں گا۔نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگوکرتے ہوئے ماڈل قندیل بلوچ کاکہناہے کہ مفتی عبدالقوی نے کہاکہ میں زمیندارشخص ہوں تنخواہ پرگزارہ نہیں کرتا،ایک شادی اور17نکاح کئے ،18ویں نکاح مجھ سے کرناچاہتے تھے ۔

انہوں نے مجھے اٹھارویں نکاح کی آفرکی ۔انہوں نے کہاکہ جہاں جہاں میری رسائی ہوگی ایسے جعلی مفتی کوایکسپوزکروں گی ،ان کاریکارڈغلط ہے ،مجھے ان سے ملنے کی بالکل خوشی نہٰں ہوئی ۔جبکہ مذہبی سکالرعبدالقوی نے کہاکہ محترمہ قندیل بلوچ کے نکاح سے متعلق الزامات غلط ہیں ،میں روزے سے تھا،قندیل بلوچ کے الزامات درست نہیں ،قندیل بلوچ نے خودفون کرکے ملنے کااصرارکیااورمیں نے فائیوسٹارہوٹل بلالیا،ان سے میری ملاقات ہوئی تومجھے بہت خوشی ہوئی،ساری گفتگوباہمی احترام کے ساتھ ہوئی ۔انہوں نے کہاکہ میں نے انہیں بتایاکہ آپ پرجادوکاکوئی اثرنہیں ،میں قندیل بلوچ کی اصلاح کرناچاہتاتھا،

محترمہ بلوچ کومیں اپنی بیٹی سمجھتاہوں ،ان سے شادی کرنے کاکوئی اردارہ نہیں تھاوہ میری بیٹی کی طرح ہے۔انہوں نے کہاکہ میں ان کے ساتھ صوفے پرآرام سے بیٹھاہوں انہیں قرآن وسنت کی تعلیمات سنارہاتھا۔انہوں نے کاکہ رویت ہلال کمیٹی میں خواتین کی نمائندگی ہونی چاہئے ،میں قندیل بلوچ کیلئے رویت ہلال کمیٹی میں شمولیت کی سفارش کروں گا۔انہوں نے کہاکہ میں تحریک انصاف پنجاب علماء ومشائخ ونگ کاصدرہوں

Sunny

13°C

اسلام آباد

Sunny
Humidity: 47%
Wind: NW at 17.70 km/h
Saturday 5°C / 14°C Sunny
Sunday 7°C / 16°C Partly cloudy
Monday 10°C / 18°C Partly cloudy
Tuesday 13°C / 18°C Sunny
Wednesday 11°C / 18°C Sunny
Thursday 10°C / 17°C Sunny
Friday 10°C / 17°C Sunny

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ