ہیڈلائنز


پاکستان اور بھارت کی محدود نیوکلیئر جنگ کا خطرہ، ہمیں روس کی طرف بڑھنا ہوگا: شیخ رشید

Written by | روزنامہ بشارت

اسلام آباد:  عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ انڈیا امریکا کی جیب کی گھڑی اور ہاتھ کی چھڑی بن گیا ہے جس کی وجہ سے پاکستان کے لیے شدید خطرات دیکھ رہا ہوں پاکستان کے پاس آپشن کم ہیں اس لیے ہمیں اب روس کی طرف بڑھنا ہے۔ امریکی تھنک ٹینک کی رپورٹ ہے کہ پاکستان اور بھارت کی محدود نیوکلیئر جنگ ہو سکتی ہے اگر شکست دینی ہے تو اس قیمت پر سکوٹر بنائیں جس پر بھارت بنا رہا ہے۔
قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ بلوچستان میں ڈرٹی گیم انڈیا کر رہا ہے، بڈھ بیر سے انگور اڈا تک ہم فیصلہ ہی نہیں کر سکے کہ پالیسی کیا ہو گی ،کل بھوشن یادیو پردفتر خارجہ نے کتنے دنوں بعد بیان دیا یہی اگر انڈیا کے ہاتھ لگ جاتا تو وہ قیامت برپا کر دیتے لیکن یہاں تو ملا منصور کو نشانہ بنانے پر کوئی واضح بیان ہی سامنے نہیں آ سکا ہے ۔
انہوں نے کہا کہ معیشت مضبوط ہو گی تو خارجہ پالیسی بھی مضبوط ہو گی ۔جس کی جہاں صلاحیتیں ہیں وہیں استعمال کیا جائے سرتاج عزیز کی صلاحیتیں ورلڈ فوڈ پروگرام میں بہت زیادہ ہیں ۔ ہماری پالیسی ہے ڈالر دکھاؤ کام کراؤ اور اس ڈالر کی سیاست میں ہم نے بہت مار کھائی ، ہم گھنگرو پہن کے جس نے مال لگایا اس کے لیے ناچتے رہے۔

Sunny

12°C

اسلام آباد

Sunny
Humidity: 44%
Wind: E at 11.27 km/h
Monday 10°C / 16°C Sunny
Tuesday 7°C / 13°C Rain
Wednesday 5°C / 15°C Sunny
Thursday 6°C / 15°C Sunny
Friday 10°C / 16°C Sunny
Saturday 11°C / 15°C Mostly sunny
Sunday 9°C / 15°C Partly cloudy

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ