ہیڈلائنز


آرمی چیف کی جرمنی میں اپنے ہم منصب سمیت وزیر دفاع سے ملاقات

Written by | روزنامہ بشارت

برلن: آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے جرمنی میں جرمن افواج کے سربراہ سمیت وزیردفاع سے ملاقات کی جس میں دونوں ملکوں کے درمیان دفاعی تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف جرمنی کے 2 روزہ دورے پر ہیں جہاں انہوں نے جرمن وزارت دفاع کا دورہ کیا اور اس دوران انہیں گارڈ آف آنر پیش کیا گیا جب کہ آرمی چیف نے جرمن ہم منصب سمیت جرمن وزیردفاع سے ملاقاتیں کی جس میں دونوں ملکوں کے درمیان دفاعی تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ترجمان پاک فوج کے مطابق جرمن وزیر دفاع نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی مستقل مزاجی اور عزم کو سراہا۔ ڈی ی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل عاصم باجوہ کے مطابق دورہ جرمنی میں جرمن رہنماؤں نے دہشت گردی کے خلاف پاک فوج کی کامیابیوں کو سراہا اور پاک فوج کے تجربات سے فائدہ اٹھانے کی خواہش کا بھی اظہار کیا۔ ترجمان پاک فوج نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر بتایا کہ جنرل راحیل شریف جرمنی میں 2 روز قیام کریں گے جس کے بعد وہ ایک روزہ دورے پر جمہوریہ چیک بھی جائیں گے جہاں جمہوریہ چیک میں سیاسی و عسکری قیادت سے ملاقاتیں کریں گے۔

Partly cloudy

25°C

اسلام آباد

Partly cloudy
Humidity: 80%
Wind: NE at 6.44 km/h
Friday 22°C / 27°C Thunderstorms
Saturday 21°C / 27°C Thunderstorms
Sunday 23°C / 29°C Thunderstorms
Monday 23°C / 29°C Thunderstorms
Tuesday 23°C / 29°C Thunderstorms
Wednesday 23°C / 28°C Thunderstorms
Thursday 23°C / 29°C Sunny

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ