ہیڈلائنز


ملک بھر میں گرمی کی شدت برقرار، تاہم بعض علاقوں میں بارش کی پیش گوئی

Written by | روزنامہ بشارت

اسلام آباد: ملک بھر میں گرمی کی شدت برقرار ہے تاہم محکمہ موسمیات نے آج شام بعض علاقوں میں بارش کی پیش گوئی کی ہے۔  ملک بھر میں شدید گرمی کی لہر جاری ہے اور جنوبی پنجاب سمیت سندھ اور بلوچستان کے میدانی علاقوں میں گرمی اور لوڈ شیڈنگ سے کاروبار زندگی معطل ہوگیا ہے۔ اب تک سب سے ذیادہ درجہ حرارت سکھر میں ریکارڈ کیا گیا جہاں پارہ 48 تک پہنچا ۔ جبکہ  رحیم یارخان میں اس وقت تک درجہ حرارت 47 ڈگری  ہے۔ دیگر شہروں میں شہید بے نظیر آباد ، موہنجودرو اور  بھکر میں  46، کوٹ ادو میں 45، ملتان، بہاولنگر، خان پور، 44، جبکہ ٹوبہ ٹیک سنگھ ،اوکاڑہ، لیہ میں  43 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ جھنگ، ڈیرہ غازی خان، ساہیوال، نورپور تھل ، جوہرآباد، 42، منڈی بہاؤالدین 40، قصور، منگلا، جہلم 39، فیصل آباد ، گجرات  38، کوئٹہ، مظفرآباد اور سیالکوٹ 37، لاہور، چترال اور گلگت میں درجہ حرارت 36 ،کراچی ، گوجرانوالہ اور سیدو شریف میں 35 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر بالائی علاقوں میں مطلع جزوی طور پرگرم اور ابرآلود رہے گا۔ تاہم کشمیر ، ہزارہ ڈویژن، راولپنڈی، گوجرانوالہ ، لاہور، سرگودھا، فیصل آباد میں کہیں کہیں جبکہ مالاکنڈ ، پشاور، کوہاٹ بنوں، ڈیرہ اسماعیل خان، ملتان ، ساہیوال اور گلگت بلتستان میں بعض مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ جبکہ ملک کے دیگر شہروں میں موسم گرم اور خشک رہے گا۔

Clear

20°C

اسلام آباد

Clear
Humidity: 50%
Wind: NW at 11.27 km/h
Saturday 20°C / 29°C Sunny
Sunday 22°C / 28°C Mostly sunny
Monday 20°C / 27°C Mostly sunny
Tuesday 18°C / 26°C Sunny
Wednesday 18°C / 26°C Sunny
Thursday 22°C / 26°C Sunny
Friday 19°C / 26°C Sunny

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ