ہیڈلائنز


ایف بی آر نے سمگلنگ کے زریعے ملکی معیشت کو کھربوں کا نقصان پہنچانے بارے رپورٹ تیار کرلی

Written by | روزنامہ بشارت

موبائل فون ،ٹائر اور سگریٹ کی سمگلنگ سمیت 12اشیاء کی نشاندھی

اسلام آباد: فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر ) نے سمگلنگ کے زریعے ملکی معیشت کو کھربوں روپے کا نقصان پہنچانے کے بارے میں رپورٹ تیار کر لی ہے ،رپورٹ میں موبائل فون ،ٹائر اور سگریٹ کی سمگلنگ سمیت 12اشیاء کی نشاندھی کی گئی ہے جن کی سمگلنگ سے معیشت کو سالانہ 12 کھرب54آرب روپے سے زائد کا نقصان پہنچ رہا ہے ،رپورٹ میں سمگلنگ کی روک تھام کیلئے موثر بارڈر منجمنٹ اور آفغان ٹریڈ کی نگرانی کرنے کیلئے سفارشات پیش کی گئی ہیں ۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ایف بی آر نے پاکستان میں غیر ملکی اشیاء کی بڑھتی ہوئی سمگلنگ کے حوالے سے مفصل رپورٹ تیار کر لی ہے رپورٹ کے مطابق اس وقت پاکستان میں افغانستان اور ایران سمیت مختلف سمندری اور سرحدی راستوں سے ہونے والی سمگلنگ کے بارے میں تشویش ناک حقائق منظر عام پر لائے گئے ہیں رپورٹ کے مطابق پاکستان کی معیشت کو غیر ملکی ٹائروں ،موبائل فون اور سگریٹ کی سمگلنگ سے بہت زیادہ نقصان پہنچ رہا ہے رپورٹ کے مطابق موبائل فون جو زیادہ تر مشرق وسطیٰ کے ممالک سے سمگل کئے جاتے ہیں

پاکستان کی معیشت کو سالانہ 1کھرب56 ارب روپے کا نقصان پہنچ رہا ہے اسی طرح ٹائرں کی غیر قانونی سمگلنگ سے پاکستان کی معیشت کو سالانہ12کروڑ ڈالریعنی12 ارب54کروڑ ڈالر سے زائد کا نقصان ہو رہا ہے جبکہ سگریٹ کی غیر قانونی سمگلنگ سے 3کرور ڈالر یعنی 3ارب ڈالر سے زائد کا نقصان ہورہا ہے

رپورٹ کے مطابق پاکستان میں 12اشیاء کی سمگلنگ کی وجہ سے نہ صرف ملکی معیشت کو نقصان پہنچ رہا ہے بلکہ پاکستان میں موجود کمپنیوں کو بھی نقصان کا سامنا کرنا پڑرہا ہے رپورٹ میں کسٹمز ڈیوٹی ،سیلز ٹیکس اور ود ہولڈنگ کی مد میں بھی ہونے والے نقصانات کا زکر کیا گیا ہے رپورٹ میں سمگلنگ کی روک تھام اور موثر بارڈر منجمنٹ کے سلسلے میں کئی سفارشات بھی حکومت کو پیش کی گئی ہیں ۔

Sunny

25°C

اسلام آباد

Sunny
Humidity: 57%
Wind: WNW at 6.44 km/h
Friday 23°C / 30°C Sunny
Saturday 24°C / 30°C Sunny
Sunday 25°C / 30°C Sunny
Monday 23°C / 30°C Sunny
Tuesday 25°C / 31°C Sunny
Wednesday 24°C / 30°C Sunny
Thursday 24°C / 30°C Sunny

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ