ہیڈلائنز


سکرپٹ سب نے ملکر لکھا، آخری صفحے پر کیا ہے بعد میں بتاؤنگا: شجاعت

Written by | روزنامہ بشارت

اسلام آباد (ویب ڈیسک) مسلم لیگ ق کے صدر چودھری شجاعت نے کہا ہے کہ دھرنوں کا سکرپٹ سب نے مل کر لکھا تھا ، آخری صفحے پر کیا ہے یہ بعد میں بتاؤں گا ۔ نجی ٹی وی سے گفتگو میں چودھری شجاعت نے کہا ہے جب مطالبات پورے ہوجائیں گے، دھرنا بھی ختم کردیاجائے گا۔ طاہر القادری کے کنٹینر میں سب اتحادیوں نے سکرپٹ لکھا اور اسکے آخری صفحے پر مہر لگی ہوئی ہے۔ وزیراعظم اور وزیراعلیٰ کے استعفے کے حوالے سے مذاکرات میں بات کر رہے ہیں لیکن مجھے اس کی زیادہ امید نہیں ہے۔ سکرپٹ کے آخری صفحے کی تحریر کے حوالے سے سوال کے جواب میں انہوں نے کہا جو لکھا ہے وہ بعد میں بتاؤنگا جو ہوگا اور سب اچھا ہی ہوگا۔ 

 

 

Cloudy

21°C

اسلام آباد

Cloudy
Humidity: 37%
Wind: WNW at 17.70 km/h
Tuesday 12°C / 20°C Mostly cloudy
Wednesday 13°C / 20°C Mostly sunny
Thursday 12°C / 20°C Partly cloudy
Friday 12°C / 20°C Scattered showers
Saturday 11°C / 15°C Showers
Sunday 11°C / 13°C Showers
Monday 11°C / 17°C Mostly cloudy

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ