ہیڈلائنز


وزیراعظم نواز شریف لندن سے ہی حکومتی امور نمٹانے لگے

Written by | روزنامہ بشارت

لندن: وزیراعظم نوازشریف کی زیر صدارت اعلی حکومتی شخصیات کا اہم مشاورتی اجلاس آج ہو گا۔ وزیراعظم نواز شریف لندن میں اپنی ہارٹ سرجری کے بعد تیزی سے روبصحت ہیں اور وہیں سے حکومتی امور نمٹانے لگے ہیں جب کہ ان کی ہدایت پر اہم حکومتی شخصیات برطانیہ پہنچ گئیں جہاں آج وزیراعظم کی زیر صدارت اہم مشاورتی اجلاس ہوگا۔ وزیراعظم کی ہدایت پر وزیراطلاعات پرویزرشید، معاون خصوصی طارق فاطمی، اور سیکریٹری فواد حسن فواد لندن پہنچ چکے ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم نواز شریف اہم حکومتی معاملات پر پرویزرشید کو خصوصی ہدایات دیں گے جس کے بعد وزیراطلاعات پیر کی صبح وطن واپس پہنچیں گے۔ لندن میں قیام کے دوران معاون خصوصی طارق فاطمی وزیراعظم نوازشریف کو موجودہ علاقائی صورتحال، خصوصاً پاک افغان سرحدی تنازع پر بریفنگ دیں گے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم چند روزمیں دوبارہ اپنا طبی معائنہ کرائیں گے اور پھر ڈاکٹروں کی ہدایت کے مطابق وطن واپسی کا فیصلہ کریں گے۔

Clear

11°C

اسلام آباد

Clear
Humidity: 41%
Wind: WNW at 11.27 km/h
Saturday 11°C / 21°C Mostly sunny
Sunday 12°C / 21°C Mostly sunny
Monday 11°C / 19°C Mostly sunny
Tuesday 12°C / 18°C Sunny
Wednesday 13°C / 17°C Sunny
Thursday 13°C / 16°C Sunny
Friday 10°C / 16°C Sunny

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ