ہیڈلائنز


ماہر قانون نعیم بخاری کا تحریک انصاف میں شمولیت کا فیصلہ

Written by | روزنامہ بشارت
اسلام آباد: ملک کے نامور قانون دان نعیم بخاری نے پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کا فیصلہ کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ملک کے ماہر قانون دان نعیم بخاری نے تحریک انصاف میں شمولیت کا فیصلہ کیا ہے اور اس کا باقاعدہ اعلان وہ عمران خان کے ہمراہ پریس کانفرنس میں کریں گے۔ ذرائع کے مطابق چیرمین تحریک انصاف عمران خان آج نعیم بخاری کے گھر افطار کریں گے جس کے بعد سپریم کورٹ کے ایڈوکیٹ پی ٹی آئی میں باقاعدہ شمولیت کا اعلان کریں گے۔ واضح رہے کہ فروی 2007 میں نعیم بخاری نے سابق چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری کے خلاف ایک کھلا خط تحریر کیا تھا جسے سبب بنا کر اس وقت کے آمر پرویز مشرف نے چیف جسٹس کو ان کے عہدے سے ہٹا دیا تھا۔
Clear

27°C

اسلام آباد

Clear
Humidity: 71%
Wind: NNW at 11.27 km/h
Thursday 26°C / 31°C Sunny
Friday 25°C / 31°C Thunderstorms
Saturday 25°C / 29°C Thunderstorms
Sunday 22°C / 28°C Thunderstorms
Monday 22°C / 27°C Thunderstorms
Tuesday 23°C / 28°C Thunderstorms
Wednesday 21°C / 28°C Thunderstorms

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ