ہیڈلائنز


اعظم سواتی جیل منتقل ،درخواست ضمانت منظور ،مقامی عدالت کا رہائی کا حکم

Written by | روزنامہ بشارت

 اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک ) تحریک انصاف کے رہنما اعظم خان سواتی اور فراز شبلی کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم دےنے کے فوری بعد دائر کی گئی ضمانت کی درخواست منظور کرتے ہوئے رہائی کا حکم دے دیا ہے۔تفصیلات کے مطابق اعظم سواتی اور فراز شبلی کو پولیس نے ایف ایٹ کچہری میں پیش کیا جہاں انہوں نے جوڈیشل مجسٹریٹ شعیب اختر اپنے بیان ریکارڈ کرا دیئے، اس موقع پر دونوں رہنماؤں کے ساتھ کارکنوں کی بڑی تعداد موجود تھی جو ان کے حق میں نعرے لگاتی رہی۔ اعظم سواتی کو پولیس اہلکار بغیر ہتھکڑی لگائے عدالت میں لائے جہاں ان پر وکیل استغاثہ کی جانب سے جرح کا آغاز کیا گیا۔ سماعت کے بعد عدالت نے اعظم سواتی کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوانے کا حکم دے دیا جس پر پولیس اہلکار انہیں گرفتار کر کے لے گئے۔ فیصلے کے فوری بعد پاکستان تحریک انصاف کے وکیل نیاز اللہ نیازی نے اعظم سواتی اور فراز شبلی کی ضمانت کے لیے درخواست دائر کر دی جس کی سماعت کے فوری بعد عدالت نے اعظم سواتی اور فراز شبلی کو ایک ،ایک لاکھ روپے کے مچلکے جمع کروانے کی ہدایت کرتے ہوئے رہا کرنے کا حکم سنا دیا ہے ۔ یاد رہے کہ تحریک انصاف کے رہنما اعظم سواتی پر دفعہ 144 کی خلاف ورزی اور قانون شکنی کا الزام عائد تھا۔

 

Sunny

20°C

اسلام آباد

Sunny
Humidity: 29%
Wind: NW at 17.70 km/h
Wednesday 11°C / 18°C Sunny
Thursday 10°C / 18°C Partly cloudy
Friday 10°C / 20°C Mostly sunny
Saturday 12°C / 21°C Sunny
Sunday 14°C / 21°C Mostly sunny
Monday 12°C / 18°C Partly cloudy
Tuesday 12°C / 16°C Sunny

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ