ہیڈلائنز


طورخم بارڈر کشیدہ صورتحال، پیپلزپارٹی کی قومی اسمبلی سیکریٹریٹ میں تحریک التوا

Written by | روزنامہ بشارت

اسلام آباد: پاكستان پیپلزپارٹی نے طور خم سرحد پر كشیدہ صورتحال پر بحث كرانے كے لیے قومی اسمبلی سیكرٹریٹ میں تحریك التوا جمع كرادی۔ پاكستان پیپلزپارٹی كے اراكین اسمبلی شازیہ مری،نوید قمر، ڈاكٹر نفیسہ شاہ ، میر اعجاز حسین جاكھرانی اور ڈاكٹرعذرا فضل پیچوہو نے قومی اسمبلی سیكرٹریٹ میں تحریك التوا جمع كرائی جس میں كہا گیا ہے كہ ایوان كی معمول كی كارروائی كو روك کر انتہائی اہم معاملے پر بات كی جائے جو پاكستا ن اور افغان سرحد طور خم سرحد پر كشید گی سے متعلق ہے۔ تحریک میں کہا گیا ہے کہ افغان فورسز كی جانب سے كراس بارڈر شیلنگ اور فائرنگ كے نتیجے میں سكیورٹی كے اعلیٰ افسران اور پاكستانی سویلین كا جانی و مالی نقصا ن ہوا ہے، افغان فورسز كے اس رویئے كے باعث كشیدگی میں اضافہ ہو گا جو پاكستان كی خطے میں امن كے لیے كوششوں  كے بالكل خلاف ہے اس مسئلے كا پر امن حل نكلنا چاہیے، یہ انتہائی اہم معاملہ ہے جس پر فوری بحث كی ضرورت ہے۔

Showers

10°C

اسلام آباد

Showers
Humidity: 89%
Wind: SE at 11.27 km/h
Wednesday 6°C / 11°C Mostly cloudy
Thursday 5°C / 12°C Partly cloudy
Friday 5°C / 13°C Mostly sunny
Saturday 6°C / 15°C Mostly sunny
Sunday 8°C / 16°C Sunny
Monday 9°C / 17°C Sunny
Tuesday 12°C / 17°C Sunny

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ