ہیڈلائنز


ای او بی آئی کرپشن کیس، سپریم کورٹ نے خورشید شاہ کو طلب کر لیا

Written by | روزنامہ بشارت

اسلام آباد:  سپریم کورٹ نے ای او بی آئی میں غیر قانونی بھرتیوں کے معاملے میں قائد حزب اختلاف سید خورشیدشاہ کو ذاتی حیثیت میں طلب کر لیا۔ چیف جسٹس انور ظہیر جمالی کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے ای او بی آئی کیس کی سماعت کے دوران سابق سیکریٹری محنت و افرادی قوت عارف عظیم کی عدم پیشی پر شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ان کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے ان کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کا حکم دے دیا جب کہ اسپیشل پراسکیوٹر نیب کو ہدایت کی کہ وہ عدالت کا نوٹس سید خورشید شاہ تک پہنچائیں۔ اسپیشل پراسکیوٹر نے عدالت کو بتایا کہ ای او بی آئی میں جس وقت غیر قانونی بھرتیاں ہوئی تھیں اس وقت خورشید شاہ وزیر محنت و افرادی قوت تھے۔ عدالت نے سماعت عید کے بعد تک ملتوی کرتے ہوئے خورشید شاہ اور عارف عظیم کو جواب تحریری صورت میں بھی جمع کرانے کی ہدایت کی۔

Clear

23°C

اسلام آباد

Clear
Humidity: 60%
Wind: NNW at 11.27 km/h
Friday 22°C / 30°C Sunny
Saturday 24°C / 30°C Sunny
Sunday 22°C / 30°C Sunny
Monday 23°C / 30°C Sunny
Tuesday 24°C / 30°C Sunny
Wednesday 23°C / 30°C Thunderstorms
Thursday 23°C / 30°C Sunny

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ