ہیڈلائنز


پاکستان کی دوبارہ ابھرتی ہوئی منڈیوں کی فہرست میں شمولیت بڑی کامیابی ہے، اسحاق ڈار

Written by | روزنامہ بشارت

اسلام آباد: وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ مورگن اسٹینلے کی جانب سے پاکستان کو دوبارہ ابھرتی ہوئی منڈیوں کی فہرست میں شامل کرنا بہت بڑی کامیابی ہے۔ قومی اسمبلی اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے اسحاق ڈار نے کہا کہ 2008 میں پاکستان کے گرتے ہوئے معاشی حالات پیش نظر مورگن اسٹینلے فہرست سے نکال دیا تھا گزشتہ تین سال میں انتھک کوششوں کے باعث پاکستان کو ایک بار پھر 8 سال بعد مورگن اسٹینلے کی جانب سے پاکستانی معیشت پر اعتماد کا اظہار کیا گیا ہے، وہ قوم اور وزیر اعظم کو مبارکباد دیتے ہیں کہ پاکستان نے آج اپنا کھویا ہوا مقام حاصل کرلیا ہے۔ وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ اس کامیابی سے ہماری براہ راست بیرونی سرمایہ کاری پر مثبت فرق پڑے گا اور شرح نمو کو 7 فیصد تک لانے کے ہدف میں کامیابی حاصل ہوگی۔

Clear

26°C

اسلام آباد

Clear
Humidity: 69%
Wind: E at 11.27 km/h
Saturday 25°C / 30°C Thunderstorms
Sunday 23°C / 29°C Thunderstorms
Monday 22°C / 28°C Thunderstorms
Tuesday 23°C / 28°C Thunderstorms
Wednesday 23°C / 28°C Thunderstorms
Thursday 22°C / 26°C Thunderstorms
Friday 21°C / 26°C Thunderstorms

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ