ہیڈلائنز


کوئی بھی تیسرا ملک پاک ایران تعلقات پر اثر انداز نہیں ہوسکتا، چوہدری نثار

Written by | روزنامہ بشارت

اسلام آباد: ایران نے بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو سے متعلق وزیرداخلہ چوہدری نثار علی کے خط کا جواب دے دیا جب کہ چوہدری نثار کا کہنا ہے کہ کوئی بھی تیسرا ملک ایران اور پاکستان کے تعلقات پر اثر انداز نہیں ہوسکتا۔ اسلام آباد میں وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثار علی سے ایرانی سفیر مہدی ہنردوست نے ملاقات کی جس میں پاک ایران تعلقات اورسیکیورٹی سمیت مختلف شعبہ جات میں دو طرفہ تعاون کے فروغ میں پیش رفت کا جائزہ اورخطے میں پائی جانے والی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ایرانی سفیر نے بھارتی ایجنٹ کل بھوشن یادیو کے سلسلے میں پاکستان کی طرف سے حکومتِ ایران کو لکھے گئے مراسلے کا باضابطہ جواب بھی وزیرِداخلہ کے حوالے کیا۔ ایرانی سفیر سے ملاقات میں چوہدری نثار نے دونوں ملکوں کے مابین سرحدوں کی نگرانی اور معلومات کے بروقت تبادلے کے نظام کو مزید مؤثر بنانے پر زور دیا جب کہ وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ کوئی بھی تیسرا ملک ایران اور پاکستان کے تعلقات پر اثر انداز نہیں ہوسکتا۔ واضح رہے کہ بھارتی خفیہ ایجنسی ’را‘ کے ایجنٹ اور بھارت کے حاضر سروس نیوی کے آفیسر کلبھوشن یادیو کو 3 مارچ 2016 کو بلوچستان سے گرفتار کیا گیا تھا۔ بھارتی ایجنٹ کی بلوچستان میں گرفتاری کے بعد تفتیش سے معلوم ہوا کہ وہ ایران کے علاقے چاہ بہارمیں مقیم تھا جس پر وزیرداخلہ چوہدری نثار نے کلبھوشن یادیو کی ایران میں موجودگی اورسرگرمیوں کے حوالے سے ایران کو خط لکھا تھا۔

Mostly clear

10°C

اسلام آباد

Mostly clear
Humidity: 55%
Wind: NNW at 11.27 km/h
Sunday 11°C / 20°C Mostly sunny
Monday 11°C / 20°C Sunny
Tuesday 13°C / 18°C Partly cloudy
Wednesday 11°C / 20°C Sunny
Thursday 10°C / 20°C Sunny
Friday 11°C / 17°C Sunny
Saturday 12°C / 17°C Sunny

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ