ہیڈلائنز


دہشتگرد جلد ہی تاریخ کے کوڑے دان کا حصہ بن جائیں گے، وزیراعظم نواز شریف

Written by | روزنامہ بشارت

لندن: وزیراعظم نوازشریف کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں اور ملک دشمنوں نے ہمارا امن چھین لیا تھا لیکن ضرب عضب کے نتیجے میں قوم کو دوبارہ امن نصیب ہوا جب کہ دہشت گرد جلد تاریخ کے کوڑے دان کا حصہ ہوں گے۔ آپریشن ضربِ عضب کے 2 سال مکمل ہونے پر وزیراعظم نواز شریف نے قوم کے نام اپنے پیغام میں کہا کہ آپریشن ضرب عضب کے 2 سال عزم، ہمت اور استقلال کی داستان ہیں، آپریشن میں فوج اور سلامتی کے دیگراداروں نے بھرپور طریقے سے کردار ادا کیا اور اس میں خون کا نذرانہ دینے والے جوان سرفہرست ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آپریشن ضرب عضب نے قوم کو دہشت گردی سے نجات دلائی اور اللہ کا شکر ہے کہ دہشت گردوں کا زورٹوٹ چکا ہے۔ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ہمیں دہشت گردی کے ساتھ ساتھ غربت، بے روزگاری، عدم استحکام کے خلاف بھی لڑنا ہے اور پاکستان کو امن کا گہوارہ بنانا ہے، دہشت گردوں اور ملک دشمنوں نے ہمارا امن چھین لیا تھا لیکن ضرب عضب کے نتیجے میں قوم کو دوبارہ امن نصیب ہوا ہے، انشااللہ دہشت گرد جلد ہی تاریخ کے کوڑے دان کا حصہ بن جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ضرب عضب کی لازوال داستان نئی نسل کے لیے مشعل راہ ہے جب کہ پاکستانی قوم خارجی اور داخلی دشمنوں کے خلاف سیسہ پلائی دیوار ہے اور پاک سرزمین کے دفاع کے لیے ہم سب ایک ہیں۔

Cloudy

21°C

اسلام آباد

Cloudy
Humidity: 41%
Wind: WNW at 11.27 km/h
Saturday 11°C / 14°C Scattered showers
Sunday 11°C / 18°C Partly cloudy
Monday 13°C / 20°C Cloudy
Tuesday 14°C / 22°C Mostly cloudy
Wednesday 15°C / 21°C Partly cloudy
Thursday 13°C / 20°C Cloudy
Friday 13°C / 16°C Scattered showers

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ