ہیڈلائنز


ملک میں گرمی کی شدت بدستور برقرار، بیشتر اضلاع میں پارہ 45 ڈگری کو چھو گیا

Written by | روزنامہ بشارت

اسلام آباد: ملک کے بیشتر اضلاع میں صبح سے ہی سورج نے آنکھیں دکھانا شروع کردیں اور کئی اضلاع میں پارہ 45 ڈگری سینٹی گریڈ کو چھو چکا ہے۔ ملک کے بیشتر اضلاع میں صبح سے ہی گرمی نے ڈیرے ڈال لئے ہیں اور عوام کو بے حال کردیا ہے۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ملک کے ذیادہ علاقوں میں دن کے اوقات میں موسم شدید گرم اور خشک رہے گا۔ ملک میں اب تک سب سے ذیادہ درجہ حرارت شہید بے نظیر آباد میں ریکارڈ کیا گیا جہاں پارہ  45 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا۔ ملک کے دیگر شہروں میں ریکارڈ کیا گیا درجہ حرارت بھکر میں  44 ، بہاولنگر ، رحیم یار خان ، منڈی بہاؤالدین، جہلم ، سکھراور موہنجودڑو  میں 43 ریکارڈ کیا گیا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق  پشاور ، گجرات ، اوکاڑہ، سیالکوٹ ، منگلا اور نورپور تھل میں درجہ حرارت  42  جبکہ  گوجرانوالہ ، فیصل آباد ، راولپنڈی ، جھنگ ، قصور ، جوہر آباد، لیہ، ساہیوال ، پنجگور اور خان پور میں درجہ حرارت  41 ڈگری سینٹی گریڈ کو چھو چکا ہے۔ ملتان ، بہاولپور ، ٹوبہ ٹیک سنگھ اور کوٹ ادو میں 40  جبکہ ڈیرہ غازی خان میں 39 ، مظفرآباد 38 ، کوئٹہ  اور گلگت میں 37 ، سیدو شریف اور گوادرمیں  36، کراچی میں  33  جبکہ لاہور میں آج ریکارڈ کیا جانے والا درجہ حرارت 32 ڈگری سینٹی گریڈ ہے۔ محکمہ موسمیات نے آج رات ہزارہ ، اسلام آباد ،راولپنڈی لاہور ، اور کشمیر میں بعض مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیش گوئی کی ہے جبکہ جنوبی پنجاب ، اورسندھ میں کراچی ، سکھر ، حیدرآباد اور میرپور خاص میں تیز اور گرد آلود ہوائیں چلنے کا امکان ظاہر کیا ہے۔

Clear

26°C

اسلام آباد

Clear
Humidity: 78%
Wind: NNW at 11.27 km/h
Saturday 25°C / 30°C Thunderstorms
Sunday 23°C / 29°C Thunderstorms
Monday 22°C / 28°C Thunderstorms
Tuesday 23°C / 28°C Thunderstorms
Wednesday 23°C / 28°C Thunderstorms
Thursday 22°C / 26°C Thunderstorms
Friday 21°C / 26°C Thunderstorms

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ