ہیڈلائنز


وہ دن جب شیعہ اورسنی اکٹھے ہوگئے

Written by | روزنامہ بشارت

گلگت : مولاناطارق جمیل جامع مسجدگلگت اہل تشیع کی مرکزی امام بارگاہ میں نمازاداکررہے ہیں۔ایساہمارے ملک میں بہت کم دیکھنے کوملتاہے اوران کا شیعہ اورسنی کمیونٹی کوقریب لانے کے لیے یہ ایک مثبت اقدام ہے ۔مولاناطارق جمیل جوکہ سنی مسلمانوں کی دیوبندی شاخ کے معروف مذہبی سکالرہیں انہوں نے کل مرکزی امام بارگاہ جامع مسجدگلگت میں شیعہ اورسنی کمیونٹی کودعوت دی اوراہل تشیع کی مرکزی جامع مسجدمیں خطبہ دیالوگوں کوامن ،بھائی چارے ،برداشت اورایک دوسرے کی عزت کرنے کی تلقین کی۔

طارق جمیل نے کہاعقائدمیں اختلافات کوئی معنی نہیں رکھتے لوگ ایک دوسرے کوقتل کردیتے ہیںجبکہ اسلام اس چیز کی اجازت نہیں دیتاہم سب مسلمان ہیں اورہمیں اس حقیقت(مسلکی اختلافات) کوقبول کرناہوگا۔ہم یہاں محبت اورایک دوسرے کی عزت کرنے کی تبلیغ کرنے آئے ہیں نہ کہ نفرتیں پھیلانے کی۔مولاناطارق جمیل کے خطاب کے بعدشیعہ سکالرآغاراحت حسینی نے دعوت نامہ قبول کرنے پراورامام بارگاہ میں خطبہدینے پرمولاناطارق جمیل کاشکریہ اداکیااوکہاکہ ہم بہت خوش قسمت ہیں کہ مولاناطارق جمیل صاحب یہاں آئے اورہمیں انہیں سننے کاموقع ملاجبکہ آغاراحت حسین مولاناطارق جمیل کی طرف سے رائیونڈ اجتماع میں شرکت کادعوت نامہ بھی قبول کرلیااورکہاکہ اجتماع میں شرکت کرکے ہمیں خوشی ہوگی

Clear

20°C

اسلام آباد

Clear
Humidity: 46%
Wind: NW at 17.70 km/h
Friday 21°C / 28°C Sunny
Saturday 20°C / 29°C Sunny
Sunday 20°C / 29°C Sunny
Monday 20°C / 27°C Sunny
Tuesday 19°C / 26°C Sunny
Wednesday 21°C / 27°C Sunny
Thursday 18°C / 25°C Sunny

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ