ہیڈلائنز


عمران خان کا ایجنڈا افراتفری جبکہ وزیراعظم نوازشریف کا ایجنڈ ترقی اور خوشحالی کا ہے: رانا ثناءاللہ

Written by | روزنامہ بشارت

اسلام آبا د: عمران خان کا ایجنڈا افراتفری، جبکہ نوازشریف کا ایجنڈا ترقی اور خوشحالی ہے، رانا ثناءاللہوزیرقانون پنجاب رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ بجٹ میں سب سے زیادہ توجہ سوشل سیکٹر پر دی گئی ہے، جبکہ بجٹ کا ستر فیصد تعلیم،صحت، اور پینے کے پانی جیسے منصوبوں پر مشتمل ہے۔ بجٹ پنجاب میں خوشحالی کی نئی لہر لائے گا۔پنجاب اسمبلی کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صوبائی وزیر قانون رانا ثناءاللہ کا کہنا تھا کہ عمران خان کا ایجنڈا افراتفری جبکہ وزیراعظم نوازشریف کا ایجنڈ ترقی اور خوشحالی کا ہے۔ وزیراعظم نوازشریف کی قیادت میں ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کیا جا رہا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ سانحہ ماڈل ٹاؤن میں ہونے والی پیش رفت کے حوالے سے دو سے تین روز میں تفصیلاً بتاؤں گا، جبکہ طاہر القادری نے پُرامن احتجاج کیا تو رکاوٹ نہیں بنیں گے۔ صوبائی وزیر قانون کا کہنا تھا کہ عمران خان اور شیخ رشیدڈیڈ لائن دیتے رہتے ہیں ان کی کوئی اہمیت نہیں ہے۔ دو ہزار اٹھارہ کا الیکشن تحریک انصاف کا آخری الیکشن ہوگا۔

Thunderstorms

26°C

اسلام آباد

Thunderstorms
Humidity: 77%
Wind: ESE at 17.70 km/h
Sunday 22°C / 29°C Thunderstorms
Monday 23°C / 28°C Thunderstorms
Tuesday 23°C / 28°C Thunderstorms
Wednesday 23°C / 28°C Thunderstorms
Thursday 22°C / 27°C Thunderstorms
Friday 22°C / 26°C Thunderstorms
Saturday 20°C / 26°C Thunderstorms

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ