ہیڈلائنز


پاک امریکا کشیدگی کی وجہ سی پیک بھی ہے

Written by | روزنامہ بشارت
اسلام آباد : سیکریٹری خارجہ اعزاز چوہدری کا کہنا ہے کہ پاک امریکا تعلقات میں کشیدگی نئی بات نہیں، تعلقات میں خراب کی ایک بڑی وجہ چین سے قربت اور سی پیک بھی ہے۔ اسلام آباد میں سینیٹ کی دفاع اور خارجہ کمیٹیوں کا مشترکہ اجلاس ہوا، اجلاس میں شرکاء کو بریفنگ دیتے ہوئے سیکریٹری خارجہ اعزاز چوہدری کا کہنا تھا کہ پاک امریکا تعلقات میں نشیب و فراز نئی بات نہیں، تعلقات میں کشیدگی کی ایک وجہ پاک چین دوستی ہیں، سی پیک بھی پاک امریکا کشیدگی کی ایک وجہ ہے۔ اعزاز چوہدری نے کہا کہ کچھ معاملات پر امریکا سے ہرگز تعاون نہیں کرسکتے، امریکا سے کہا ہے کہ امن کی کوششیں کامیاب ہونے دے اور ایسی کارروائیوں سے گریز کرے۔ سیکریٹری خارجہ کا کہنا تھا کہ پاکستان ہمیشہ سے افغانستان میں امن کا خواہاں ہیں، سی پیک کی مخالفت درست نہیں، اس سے صرف پاکستان کو ہی نہیں ،پورے خطے کو فائدہ ہوگا، قندھار سی پیک سے سب سے پہلے فائدہ اُٹھائے گا
Clear

27°C

اسلام آباد

Clear
Humidity: 71%
Wind: NNW at 11.27 km/h
Thursday 26°C / 31°C Sunny
Friday 25°C / 31°C Thunderstorms
Saturday 25°C / 29°C Thunderstorms
Sunday 22°C / 28°C Thunderstorms
Monday 22°C / 27°C Thunderstorms
Tuesday 23°C / 28°C Thunderstorms
Wednesday 21°C / 28°C Thunderstorms

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ