ہیڈلائنز


وزیراعظم نواز شریف کی امریکا میں نائٹ کلب میں فائرنگ کی شدید مذمت

Written by | روزنامہ بشارت

لندن: وزیراعظم نواز شریف نےامریکی ریاست فلوریڈا میں دہشت گردی کے لرزہ خیر واقعہ کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ  بے گناہ انسانوں کاقتل انسانیت کے خلاف ہے جب کہ ایسی دہشت گردانہ کارروائیاں مسلمانوں کی اکثریت کی سوچ کے منافی ہیں۔ وزیراعظم نواز شریف نے امریکی ریاست فلوریڈا میں دہشت گردی کے لرزہ خیر واقعے کی شدید مذمت کرتے ہوئے  واقعے میں ہلاک اورزخمی افراد کے لواحقین سے  ہمدردی کا اظہار کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومتی سربراہ اورعوامی نمائندہ ہونے کی حیثیت سے آرلینڈو میں پیش آنے والے واقعے پر دکھ ہے،بے گناہ انسانوں کاقتل انسانیت کے خلاف ہے جب کہ ایسی دہشت گردانہ کارروائیاں مسلمانوں کی اکثریت کی سوچ کے منافی ہیں۔ وزیراعظم کا  کہنا تھا کہ جمہوری معاشرے میں بے گناہ مرد،عورت اوربچے سوچ کی بنا پر قتل نہیں کیے جاسکتے لہذا انتہاپسندی کے ناسور کو اپنی زندگیوں سے ختم کرنے کاعزم کررکھا ہے۔

Clear

23°C

اسلام آباد

Clear
Humidity: 61%
Wind: WNW at 11.27 km/h
Friday 23°C / 29°C Sunny
Saturday 24°C / 30°C Sunny
Sunday 21°C / 30°C Scattered thunderstorms
Monday 22°C / 30°C Sunny
Tuesday 23°C / 30°C Scattered thunderstorms
Wednesday 23°C / 30°C Sunny
Thursday 23°C / 30°C Sunny

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ