ہیڈلائنز


ملک کے بیشتر علاقوں میں بارشوں نے گرمی کا زور توڑ دیا

Written by | روزنامہ بشارت

اسلام آباد: ملک کے بیشتر علاقوں میں بارشوں نے گرمی کا زور توڑ دیا ہے جبکہ کئی اضلاع اب بھی باران رحمت کے منتظر ہیں۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا تاہم وفاقی دارالحکومت اسلام آباد، راولپنڈی ، لاہور ،سرگودھا ، گوجرانوالہ ، فیصل آباد ، ساہیوال ، بہاولپور ، ملتان ، پشاور ، ہزارہ ڈویژن اور فاٹا میں آندھی کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ جبکہ آئندہ 2 روز میں کشمیر اسلام آباد اور بالائی پنجاب میں بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔ محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ  صوبہ بلوچستان میں بھی تیز ہواؤں کے ساتھ بارشوں کی امید ہے اور تیز ہواؤں کی وجہ سے گرمی کی حالیہ شدت میں کمی ہوجائے گی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق ملک میں اب تک سب سے ذیادہ درجہ حرارت شہید بے نظیر آباد میں ریکارڈ کیا گیا ہے جہاں پارہ  45 ڈگری کو چھو چکا ہے جبکہ دیگر شہروں میں موہنجودڑو 44 اور بھکر میں 43 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق نور پور تھل ، پنجگور ، سکھر ، تربت اور جوہر آباد میں ریکارڈ کیا گیا پارہ 41 ڈگری سینٹی گریڈ ہے۔ لاہور ، پشاور، گوجرانوالہ ، گجرات ، رحیم یار خان ، جہلم ، منگلا ، اوکاڑہ ، سیالکوٹ ، ٹوبہ ٹیک سنگھ اور بہاولنگر میں 40 ڈگری جبکہ فیصل آباد ،حیدر آباد ، جھنگ ، قصور ، ساہیوال ،  خان پور ، کوٹ ادو ، ڈیرہ غازی خان 39 اور راولپنڈی ، ملتان ، لیہ اور بہاولپور میں پارہ ابھی تک  38 ڈگری ہے۔ کوئٹہ میں پارہ 37 تک پہنچ چکا ہے جبکہ کراچی ، سیدو شریف اور گوادر میں 35 ڈگری سینٹی گریڈ ہے۔ شہر قائد کے حوالے سے محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی کا موسم آج ابر آلود اور خوشگوار رہے گا اور دن بھر سمندر کی جانب سے تیز ہوائیں چلتی رہیں گی۔ اس وقت ہوامیں نمی کا تناسب 61 فیصد ہے جبکہ ہوا کی رفتار 15 ناٹیکل فی میل ہے۔  شہر میں اس وقت درجہ حرارت 32 ڈگری ریکارڈ کیا گیا ہے جبکہ آج درجہ حرارت 34 سے 36 ڈگری کے درمیان رہنے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات نے جولائی ، اگست اور ستمبر میں ہونے والی مون سون بارشوں کے حوالے سے پیش گوئی کی ہے کہ اس بار ملک میں 10 سے 20 فیصد ذیادہ بارشیں ہوں جبکہ پنجاب ، خیبرپختون خوا ، سندھ ، شمال مشرقی بلوچستان اور آذاد جموں و کشمیر میں معمول سے ذیادہ بارشیں ہوں گی

Sunny

28°C

اسلام آباد

Sunny
Humidity: 38%
Wind: SSE at 11.27 km/h
Friday 21°C / 28°C Sunny
Saturday 20°C / 29°C Sunny
Sunday 21°C / 28°C Sunny
Monday 21°C / 27°C Sunny
Tuesday 18°C / 26°C Sunny
Wednesday 19°C / 27°C Sunny
Thursday 20°C / 25°C Sunny

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ