ہیڈلائنز


عمران خان کے خلاف افتخار چوہدری کی 20 ارب روپے ہرجانے سے متعلق کیس کی سماعت 26 جون تک ملتوی

Written by | روزنامہ بشارت

اسلام آباد: سیشن کورٹ نے عمران خان کے خلاف سابق چیف جسٹس افتخار چوہدری کی 20 ارب روپے ہرجانے سے متعلق کیس کی سماعت 26 جون تک ملتوی کر دی۔

اسلام آباد کے سیشن جج کامران بشارت مفتی نے سابق چیف جسٹس افتخارچوہدری کی جانب سے عمران خان کے خلاف بیس ارب روپے ہرجانہ کیس کی سماعت کی تاہم معاملہ اسلام آباد ہائی کورٹ میں زیرسماعت ہونے کی وجہ سے کیس میں کوئی پیش رفت نہ ہوسکی، کیس کی آئندہ سماعت 26 جون کو ہوگی۔

واضح رہے کہ سابق چیف جسٹس افتخار چوہدری نے انتخابی دھاندلی کے الزامات پرعمران خان کے خلاف ہرجانے کا دعوی دائرکررکھا ہے۔ ان کے علاوہ وفاقی وزیرخزانہ اسحاق ڈارکے بیٹے نے بھی عمران خان پر ہتک عزت کا دعویٰ کررکھا ہے

Clear

26°C

اسلام آباد

Clear
Humidity: 79%
Wind: NNW at 6.44 km/h
Tuesday 22°C / 28°C Thunderstorms
Wednesday 23°C / 29°C Thunderstorms
Thursday 22°C / 27°C Thunderstorms
Friday 21°C / 24°C Thunderstorms
Saturday 22°C / 28°C Thunderstorms
Sunday 23°C / 28°C Thunderstorms
Monday 23°C / 28°C Sunny

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ