ہیڈلائنز


ملک بھر میں گرمی کی شدت بدستور برقرار

Written by | روزنامہ بشارت

اسلام آباد: ملک کے بیشتر اضلاع صبح سے ہی گرمی کی لپیٹ میں ہیں جہاں درجہ حرارت 40 ڈگری سے تجاوز کرچکا ہے۔  ملک کے متعدد شہروں میں گرمی کی شدت اب تک برقرار ہے جبکہ شہرقائد میں ہواؤں نے درجہ حرارت سمیت حد نگاہ کو بھی کم کردیا ہے۔ اس وقت پنجاب کے بیشتر اضلاع شدید گرمی کی لپیٹ میں ہیں اور متعدد شہروں میں صبح سے ہی درجہ حرارت 40 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ چکا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق اب تک ریکارڈ کیا جانے والا سب سے زیادہ درجہ حرارت نورپور تھل اور بھکر میں ریکارڈ کیا گیا جہاں پارہ 44 ڈگری تک پہنچ چکا ہے اور اس کے مزید بڑھنے کا بھی امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق  ملک کے دیگر شہروں میں بہاولنگر اور ٹوبہ ٹیک سنگھ میں 43، لیہ ساہیوال، تربت، جھنگ اور قصور میں 42 جب کہ لاہور، ملتان ،رحیم یارخان اورکوٹ ادو میں درجہ حرارت 40 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ شہید بے نظیرآباد ، ڈی جی خان ، فیصل آباد ، بہالپور، منڈی بہاؤالدین ،پنجگور اور جہلم میں  39 ڈگری سینٹی گریڈ جب کہ راولپنڈی ،سکھر ،سیالکوٹ ،موہنجودڑو اور منگلا  میں 38، گوجرانولہ 37 ، کوئٹہ، گوادر اور سیدو شریف میں 35 جب کہ کراچی میں درجہ حرارت 34 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ شہر قائد آج تیز سمندری ہواؤں کی زد میں ہے اور یہ ہوائیں 60 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہیں ۔ محکمہ موسمیات کے مطابق ہوا میں نمی کا تناسب 52 فیصد ریکارڈ کیا گیا ہے جبکہ شہر کا مطلع جزوی اور مکمل طور پر ابرآلود رہنے کا امکان ہے ۔ غیر معمولی ہواؤں کی وجہ سے شہر کا درجہ حرارت آج کم ہے اور آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 36 ڈگری تک بڑھنے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق  تیز اور گرد آلود ہواؤں کی وجہ سے کراچی میں حد نگاہ بھی کم ہو کر ڈھائی کلومیٹر رہ گئی ہے جو عام دنوں میں 6 کلومیٹر ہوتی ہے جس کی وجہ سے فضائی آپریشن بھی متاثر ہوسکتا ہے۔ محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقے گرم اور خشک رہیں گے جبکہ ہزارہ ، لاہور ، فیصل آباد، ملتان ، ڈیرہ غازی خان ، بہالپور،  اسلام آباد راولپنڈی ، کشمیر،  مالاکنڈ ، مردان پشاور ، کوہاٹ بنوں ، ڈی آئی خان ، سکھر ، لاڑکانہ ، شہید بے نظیر آباد ، کوئٹہ ، ژوب ، فاٹا اور گلگت بلتستان میں بعض مقامات پر تیزآندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

Clear

26°C

اسلام آباد

Clear
Humidity: 78%
Wind: NNW at 11.27 km/h
Saturday 25°C / 30°C Thunderstorms
Sunday 23°C / 29°C Thunderstorms
Monday 22°C / 28°C Thunderstorms
Tuesday 23°C / 28°C Thunderstorms
Wednesday 23°C / 28°C Thunderstorms
Thursday 22°C / 26°C Thunderstorms
Friday 21°C / 26°C Thunderstorms

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ