ہیڈلائنز


پاناما لیکس، ٹی او آر کمیٹی کے 7ویں اجلاس میں بھی کوئی پیشرفت نہ ہوسکی

Written by | روزنامہ بشارت

اسلام آباد: پاناما لیکس کی تحقیقات کے لئے ٹرمز آف ریفرنس طے کرنے والی پارلیمانی کمیٹی ساتویں اجلاس میں بھی کسی نتیجے تک نہ پہنچ سکی جس کے بعد اجلاس منگل تک ملتوی کردیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق پاناما لیکس کی تحقیقات کے لئے ٹی او آر طے کرنے والی پارلیمانی کمیٹی کا ساتواں اجلاس ہوا جس میں حکومت کی جانب سے اسحاق ڈار، اکرم درانی، خواجہ سعد رفیق، زاہد حامد، انوشہ رحمان اور میر حاصل بزنجو شریک ہوئے جب کہ اپوزیشن کی جانب سے اعتزاز احسن، شاہ محمود قریشی، طارق بشیرچیمہ، الیاس بلور اور صاحبزادہ طارق اللہ شریک ہوئے تاہم ایم کیو ایم کے رکن بیرسٹر سیف آج کے اجلاس میں شریک نہیں ہوئے۔ اجلاس کے دوران حکومتی ٹیم کی جانب سے وزیراعظم اور ان کے خاندان سے تحقیقات کے آغاز سے متعلق جواب دینا تھا تاہم کافی دیر تک جاری رہنے والے اجلاس کے دوران حکومت اور اپوزیشن ارکان کے درمیان معاملات طے نہیں پاسکے جس کے بعد اجلاس منگل تک کے لئے ملتوی کردیا گیا۔ پارلیمانی کمیٹی میں اپوزیشن کے رکن شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ حکومت وزیراعظم کے خاندان کا احتساب نہیں چاہتی جس کی وجہ سے بات پہلے سے بھی زیادہ بگڑ چکی ہے۔

Mostly cloudy

12°C

اسلام آباد

Mostly cloudy
Humidity: 50%
Wind: NNW at 11.27 km/h
Sunday 12°C / 20°C Mostly sunny
Monday 12°C / 20°C Mostly sunny
Tuesday 12°C / 20°C Mostly sunny
Wednesday 12°C / 18°C Sunny
Thursday 11°C / 18°C Sunny
Friday 11°C / 17°C Sunny
Saturday 11°C / 17°C Sunny

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ