ہیڈلائنز


فوجی عدالتوں سے سزائے موت یافتہ ملزمان کی درخواستوں کی سماعت کیلئے لارجر بینچ تشکیل

Written by | روزنامہ بشارت

اسلام آباد: چیف جسٹس پاکستان نے فوجی عدالتوں سے سزائے موت پانے والے ملزمان كی درخواستوں  كی سماعت كے لیے 5 ركنی لارجر بینچ تشكیل دے دیا۔ چیف جسٹس انور ظہیر جمالی كی سربراہی میں جسٹس امیر ہانی مسلم، جسٹس شیخ عظمت سعید، جسٹس فیصل عرب اور جسٹس منظور احمد ملك پر مشتمل 5 ركنی لارجر بینچ آئندہ ہفتے سے تمام 17 آئینی درخواستوں كی سماعت كی جائے گی۔ فوجی عدالتوں نے تمام ملزمان كو آرمی پبلك اسكول پشاور، شورش زدہ علاقوں میں سیكیورٹی فورسز پر حملوں اور مساجد میں بم دھماكوں كے الزام میں سزائے موت سنائی تھی جب کہ عدالت نے تمام ملزمان کی درخواستوں كو یكجا كركے سننے كا فیصلہ كیا تھا۔ سپریم كورٹ نے اٹارنی جنرل، جیك برانچ ، مقدمے كے فریقین اور ان كے وكلاء كو باقاعدہ نوٹسز جاری كردیئے ہیں۔

Sunny

16°C

اسلام آباد

Sunny
Humidity: 39%
Wind: SE at 6.44 km/h
Tuesday 9°C / 13°C Rain
Wednesday 6°C / 15°C Sunny
Thursday 6°C / 15°C Sunny
Friday 10°C / 16°C Sunny
Saturday 10°C / 16°C Partly cloudy
Sunday 10°C / 15°C Mostly sunny
Monday 7°C / 13°C Partly cloudy

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ